دین و دنیا چینل
February 12, 2025 at 06:44 PM
‼️ *شبِ برأت میں مغفرت سے محروم چند بد نصیب لوگ* شبِ برأت مغفرت کی عظیم الشان رات ہے، لیکن کچھ بدنصیب ایسے بھی ہیں کہ جو اس عظیم رات بھی بخشش سے محروم ہوجاتے ہیں، معاذ اللہ، ایسے بدنصیبوں کا ذکر مختلف احادیث مبارکہ میں وارد ہے: ▪️کسی مسلمان کے لیے دل میں بغض اور کینہ رکھنے والا۔ ▪️رشتہ داری توڑنے والا۔ ▪️کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنے والا۔ ▪️بدکار عورت۔ ▪️شرک اور کفر کرنے والا۔ ▪️والدین کا نافرمان۔ ▪️بعض روایات میں ٹخنے چھپانے والے مرد کا بھی ذکر آتا ہے۔ ان احادیثِ مبارکہ کا درس یہ ہے کہ ان گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کی جائے، اور جو لوگ ان گناہوں میں مبتلا ہیں وہ ان سے سچی توبہ کرلیں تاکہ وہ شبِ برأت کو اللہ تعالیٰ کی مغفرت کے حقدار قرار پائیں۔ (شعب الایمان حدیث: 3557،3555،3548، سنن الترمذی حدیث: 739، مسند احمد حدیث: 6642، صحیح ابن حبان حدیث: 5665) ▪️ وضاحت: شبِ برأت کی فضیلت واہمیت سے متعلق روایات ایک دوسرے کے لیے تقویت کا باعث ہوکر مجموعی طور پر قابلِ قبول اور معتبر ہیں، اس لیے انفرادی طور پر بعض روایات کے ضعف کی وجہ سے اس رات کی فضیلت واہمیت کا انکار درست نہیں۔ ▪️ تفصیل کے لیے دیکھیے بندہ کا رسالہ: ماہ شعبان اور شب برأت: حقیقت، فضیلت، اعمال اور غلط فہمیاں۔ ✍️دین ودنیا چینل گروپ https://whatsapp.com/channel/0029Va8PUnM8V0tvek6hul1J
❤️ 👍 💚 11

Comments