Asif Mahmood
January 18, 2025 at 06:59 AM
ملک ریاض ٹھیکیدار کا نام لیتےوقت جس طرح میڈیا کی ٹوں بول جاتی ہے. سفید پوشوں کے فلیٹوں پرمشتمل پلازے کو رعونت سے گرانے کا حکم دینے والا چیف جسٹس جس طرح ملک ریاض ٹھیکیدار کے بحریہ ٹاؤن کو کراچی میں ایڈ جسٹ کرتا ہے. پیپلزپارٹی کی حکومت جس طرح ریاض ٹھیکیدار کی کوزہ گری کرتی ہے. تاریخ انسانی کا آخری ایماندار وزیر اعظم جس طرح ریاض ٹھیکیدار کو نوازنے کے لیے بندلفافوں پرکابینہ سے فیصلے لیتا یے اور ریاست کو بھیجی گئی رقم بحریہ کوعاید جرمانے کی مد میں ادا کر دی جاتی ہے. مسلم لیگ ن کی حکومت جس طرح ریاض ٹھیکیدار کو ہاتھ لگائےبغیر اس مقدمے کی کارروائی چلاتی ہے اس سب کےبعد درخواست ہے کہ ملک ریاض کو ملک کا تاحیات وزیراعظم بنا دیا جائے. نہ الیکشن کا جھگڑاا ، نہ فارم 45 کے رولے ، نہ ایک پیج کی بحثیں ، سکھ ہی سکھ۔ یہ وہ واحد رجل رشید ہے جس پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اتفاق رائے ہے. اس کےحضور مقننہ ہومقتدرہ ہو یا عدلیہ ہو، سب کابانکپن ماند پڑ جاتا ہے.
👍 😂 ❤️ 😢 😮 ❣️ 🎉 😄 🙏 85

Comments