Asif Mahmood
January 19, 2025 at 05:17 AM
ایک دن بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ اگر کچھ افسانے لکھ دیے جائیں ، بالکل سچے واقعات ہوں ، نام ، مقام، تاریخ ، وقوعہ سب درست ہو ، بس اسے کہانی کی شکل میں بیان کر دیا جائے ۔ اور یوں بیان کر دیا جائے کہ یروشلم میں عثمانیوں کی شکست سے لے کر غزہ کی حالیہ جنگ تک کے کچھ ایسے واقعات فسانےا ور کہانی کی شکل میں بیان کر دیے جائیں جس سے عام قاری کو کہانی کے انداز میں مسئلہ فلسطین کے سارے پہلوئوں کی اچھی طرح سمجھ آ جائے۔ کیونکہ انٹرنیشنل لا اور تاریخ کے خشک مباحث کی بجائے لوگ فکشن کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں۔ چند افسانے لکھے ، دوستوں کو دکھائے ۔ میرے خیال میں کہانی کا بہترین اصول یہی ہوتا ہے کہ عام لوگوں کو پڑھائیے ، اگر انہیں دل چسپ لگے تو ٹھیک ہے۔ دوستوں نے حوصلہ افزائی کی اور سلسلہ چل نکلا۔ ایک آدھ علامتی فسانہ تھا باقی سب کے سب سچے واقعات کا کہانی کی شکل میں بیان تھا۔ کام جاری ہے۔ آرام سے اور تسلی سے ۔ مکمل ہو گا تو انشااللہ اسے کتابی شکل میں سامنے لایا جائے گا۔ میری کوشش ہے کہ یہ ایک اچھی کوشش ہو ، اس میں کسٓس حد تک کامیابی ہوتی ہے ، اس کا فیصلہ کتاب پڑھ کر آپ دووست ہی کریں گے۔ میں صرف یہ یقین دہانی کروا سکتا ہوں کہ لکھنے کی جو صلاحیت اللہ نے مجھے دی ہے ، وہ اس کتاب میں صرف کر دی جائے گی۔ ہمارا ادیب اس موضوع پر کچھ نہیں لکھا رہا تو ہم خود لکھ لیتے ہیں۔ ہم ادب کے طالب علم بھی تو ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آصف محمود
❤️ 👍 👌 ❣️ 🌹 😘 🤲 186

Comments