Asif Mahmood
February 2, 2025 at 01:33 PM
سوال: کیا کسی دوسرے صوبے کی ہائی کورٹ سے کوئی جج اسلام آباد ہائی کورٹ بھیجا جا سکتا ہے؟ جواب: جی ہاں بھیجا جا سکتا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ ایکٹ کی دفعہ 3 اس بات کی اجازت دیتی ہے۔ سوال : کیا آئین میں صدر کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ کسی صوبے سے کسی جج کو دوسری ہائی کورٹ بھیج دے۔ جواب: جی ہاں آئین کے آرٹیکل 200 میں صدر کو اس بات کی اجازت ہے۔ لکھا ہے The President may transfer a judge of a High Court from one High Court to another سوال: کیا پہلے بھی کبھی ایسا ہوا؟ جواب: جی ہاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار اسلم صاحب لاہور ہائی کورٹ کے جج تھے وہاں سے اسلام آباد بھیجے گئے۔ سوال: کوئی اور مثال بھی ہے؟ جواب: جی ہاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اقبال حمید الرحمنن صاحب بھی لاہور ہائی کورٹ کے جج تھے انہیں وہاں سے ٹرانسفر کر کے اسلام آباد بھیجا گیا۔ سوال: کوئیا ور مثال بھی ہےَ؟ جواب: جی ہاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس بلال خان بھی لاہور ہائی کورٹ میں جج تھے وہاں سے اسلام آباد بھیجے گئے۔ سوال: پھر یہ شور کیوں ہے اور اتنا احتجاج کیوں ہو رہا ہے؟ جواب: روندی یاراں نوں لے لے ناں بھراواں دے ۔۔۔۔۔ آصف محمود
👍 😂 ❤️ 💐 55

Comments