Asif Mahmood
February 10, 2025 at 10:45 AM
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ یہی نہیں ، پاکستان بار کونسل نے بھی اس ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا اس کی مذمت کی اور اس کو لاحاصل مشقت قرار دے دیا۔۔ مزید یہ کہ پنجاب بار کونسل نے بھی اس ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ اس کی مذمت کی اور اس کو لاحاصل مشقت قرار دے دیا۔۔ تھوڑا سا مزید یہ کہ سندھ بار کونسل نے اسے غلط قرار دے دیا۔ اس کی مذمت کی اور اس کو لاحاصل مشقت قرار دے دیا۔۔ مزید مزید یہ کہ بلوچستان بار کونسل نے بھی اس سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔اس کی مذمت کی اور اس کو لاحاصل مشقت قرار دے دیا۔۔ ٹھہرئے ٹھہرئے ، کے پی بار نے بھی اس سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، اس کی مذمت کی اور اس کو لاحاصل مشقت قرار دے دیا۔۔ مشترکہ اعلامیے میں انہوں نے آج کی ہڑتال کا آملیٹ بنا دیا ہے۔ اس ہڑتال کی شان نزول سب کو معلوم ہے۔ ان سب نے مل کر البتہ اس ہڑتال کی ہنڈیا بیچ چورواہے میں پھوڑ دی ہے۔ ۔۔۔۔۔ آصف محمود
👍 ❤️ 😂 😮 🙏 33

Comments