Asif Mahmood
February 13, 2025 at 02:56 AM
مزے تو گنڈا پور صاحب کے ہیں آصف محمود | انڈی پنڈنٹ اردو گنڈا پور صاحب پر رشک آتا ہے کیا قسمت پائی ہے۔ کارکردگی کا کوئی مطالبہ ہے نہ جواب دہی کا کوئی خوف۔ آندھی کی طرح آتے ہیں، بادل بن کر گرجتے ہیں، بجلی کی مانند کڑکتے ہیں اور سرسوں کی طرح لہلہاتے ہوئے لوٹ جاتے ہیں۔ غالب ہوتے تو ایک تازہ قصیدہ لکھتے کہ فرماں روائے کشورِ ’کے پی‘، تجھے سلام ۔ کارِ حکومت کی نزاکتیں انہوں نے طاق نسیاں پر رکھ چھوڑی ہیں، ہجرِ مجنوں میں ’یا محبت‘ کہہ کر وہ آبلے تھوکتے ہیں تو محفلِ ناز پکار اُٹھتی ہے: مکرر مکرر۔ ) مکمل کالم کے لیے لنک نیچے دیا جا ریا ہے
😂 ❤️ 👍 24

Comments