Asif Mahmood
February 16, 2025 at 03:31 AM
جماعت اسلامی کی فلسطین کانفرنس: چند باتیں
آصف محمود
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس ہوری ہے۔ یہ انتہائی خوش آئند اور شاندار قدم ہے۔ برادرم آصف لقمان نے اس میں ایک سیشن میں گفتگو کے لے مدعو کیا ، میں ان کا شکر گزار ہوں ۔ شرکت کی حامی بی بھر لی تاہم اب میں معذرت خواہ ہوں میں اس میں شریک نہیں ہو سکوں گا ۔
چند گذارشات ضروری ہیں۔
1۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس تھی تو اس کے انعقاد میں گروہی صف بندی کی نفسیات سے نکل کر سوچنا چاہیے تھا۔ جب آپ دنیا بھر سے مہمان بلا رہے ہیں تو آپ مولانا فضل الرحمن اور مولانا تقی عثمانی صاحب کو بھی دعوت دیتے۔ جب آپ نے راجہ ظفر الحق اور مشاہد حسین صاحب جیسوں ک مدعو کر لیا تو پھرا س کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے تھا۔ گروہی صف بندی کے لیے اور بہت سے مقامات اور مواقع ہوتے ہیں۔ فلسطین کو اس کا عنوان نہیں بنانا چاہیے تھا۔
2۔ اہل صحافت میں سے جن کو مدعو کیا گیا ان میں سے اکثریت ایسے خواتین و حضرات کی ہے جنہوں نے اگر اس سارے عرصے میں فلسطین پر کچھ لکھا ہو یا بولا ہپو تو یہ میرے لیے بریکنگ نیوز ہے۔ یہ انتخاب افسوس ناک ہے ۔ اپ پی آر کی مشق ضرور کریں لیکن وہی بات کہ فلسطین کے نام سے نہیں۔
3۔ اسی طرح فلسطین کے لیے سب سے توانا آواز سینیٹر مشتاق کی تھی۔ انہیں بھی مدعو نہیں کیا گیا۔ مقررین میں ان کا نام ہونا چاہیے تھا. راجہ ظفر الحق نے فلسطین کے لیے کون سی آواز اٹھائی تھی کہ وہ تو مدعو ہیں سینیٹر مشتاق مدعو نہیں۔ ظرف بڑا ہونا چاہیے ۔ یہاں معاملہ یہ ہے کہ ظرف سکڑ گیا ہےا ور انا کراچی کے سمندر جتنی ہو گئی ہے۔
مین ایک طالب علم ہوں ، صف نعلین کا۔ مجھے اپنی کم مائیگی کا احساس ہے۔ لیکن میرے جو خیالات تھے وہ بیان کر دیے۔ مجھے اس کانفرنس میں شرکت سے معذور سمجھا جائے ۔
❤️
👍
😢
🇵🇸
👎
😂
64