Mufti Waseem Madani
February 7, 2025 at 02:38 AM
{وَإِذا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا} ”اور جب تو وہاں (جنت میں) دیکھے گا تو نعمت ہی نعمت اور بہت بڑی بادشاہی دیکھے گا۔“ (سورة الإنسان : ٢٠) اس آیت میں امام ابن کثیر مکی رحمہ اللہ (١٢٠ھ) نے "مُلْكًا" کی بجائے "مَلِكًا" پڑھا ہے۔ اس صورت میں معنی ہو گا کہ تو جنت میں بہت بڑے بادشاہ (یعنی اللہ تعالیٰ) کو دیکھے گا! شیخ القراء ابن الجزری رحمہ اللہ (٨٣٣ھ) فرماتے ہیں : ”یہ آخرت میں رؤیتِ باری تعالیٰ کے عظیم ترین دلائل میں سے ہے۔“ (النشر في القراءات العشر : ٢٩/١) #تأملات_قرآنية
❤️ 🌹 💚 💞 🫀 🫶 16

Comments