🌎دلچسپ معلومات🌎
February 6, 2025 at 12:42 AM
اعزاز احمد کیڑوں پر ریسرچ کے حوالے سے پاکستان بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے ساتھ بارہا وارداتوں نے انھیں مایوس کردیا۔ یہ محض ایک کہانی ہے، ایسی بے شمار کہانیاں ہیں جو نوجوانوں کو اس ملک سے مایوس کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالآخر شہر قائد میں تیسری بار لٹ گئے. پہلے صرف موٹرسائیکل لے گئے تھے اور پھر موٹرسائیکل سمیت میری خون پسینے کی محنت سے جمع کئے گئے کیڑے اور مکڑیاں، کیمرہ وغیرہ. اب کی بار اخیر ہوئی کہ ہفتے کی رات گھر کے سامنے ہی دو بندوں نے روک لیا. میں نے موبائل ایک گھر میں پھینکنے کی ناکام کوشش کی جس پر ایک نے طیش میں آکر مجھے مارنے کا بولا. پر میری جان بخشی کر کے کے اطمینان سے موٹرسائیکل، بٹوہ اور میرا بہت انتظار اور محبت سے لیا گیا سامنگ الٹرا موبائل لے گئے. موبائل میں میرے موجودہ عمرے سمیت بہت ہی نایاب کیڑوں اور مکڑیوں کے حال ہی میں لئے گئے تصاویر تھے. زیادہ دکھ کی بات یہ تھی کہ جب وہ لوگ چلے گئے تو ایک صاحب بھاگتے ہوئے آئے اور بڑے فخریہ انداز میں بولے کہ میں نے پورا سین اپنی بالکونی سے دیکھ لیا. وہ صرف شور بھی مچاتا تو شاید کچھ بچ جاتا. کراچی میں اب مزید لٹنے کی ہمت نہیں رہی. یہ تیسری موٹرسائیکل تھی، تین وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان کیا اور یوں یہاں میرے ریسرچ کا کیڑا مکمل مر گیا. میرا مشن یہاں 130 سے زائد سال بعد مکڑیوں پر مستند ریسرچ کرنا تھی. میں آج سے کراچی میں تمام تحقیقی سرگرمیوں کے مکمل روکنے کا اعلان کرتا ہوں. کراچی سے بہت بہت زیادہ محبت ملی، محبت کرنے والے لوگ ملے. جہاں کچھ لوگ لوٹ کر چلتے بنے، وہاں کچھ لوگ پوری رات میرے ساتھ جاگتے رہے. کراچی کو کسی کی نظر لگی ہے. اللہ سب کے مال اور جان کی حفاظت فرمائے. آمین. اعزاز احمد، ماہرِ حشرات۔
😢 👍 😮 ❤️ 😓 🙏 🥰 30

Comments