اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
February 9, 2025 at 04:01 AM
*ہم اپنے بچوں کو، بچپن سے ہی دکھاوے کا عادی بناتے ہیں۔ وہ پھر ساری زندگی محض شو پیس بن کر* *گزارتے ہیں۔ ان کی سوچ اور اپروچ،.
https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K
. دونوں فالج زدہ ہوجاتی ہے*
مثلاً،
آج کل کے والدین، خاص کر مائیں، بچوں پر *دو چیزوں کے حوالے سے خوب پریشر ڈالتی ہیں*
1- *تم نے بہت اچھی انگریزی بولنی ہے (تاکہ سوسائٹی کو امپریس کرسکو)*
*2- تم نے اچھے گریڈز لینے ہیں (وہی سوسائٹی پر رعب ڈالنا)*
میری گزارش ہے کہ بچوں کی سوچ میں بچپن سے *دکھاوے کا ذہر نہ گھولیے*
*ایسے بچے بڑے ہوکر ہر کام میں دکھاوا ڈھونڈتے ہیں*
جیسے کہ گھر لیں گے تو دکھاوے کے لیے۔ پھر محفلوں میں بیٹھ کر دوسروں کو اپنا گھر لینے کے فضائل گنواتے رہیں گے
مہنگا موبائل لیں گے تو دکھانے کے لیے،
چار پیسے ہوں گے تو قسطوں پر گاڑی خرید کر خود کو قرضے میں محض اس لیے ڈبو لیں گے کہ سوسائٹی میں رعب جھاڑ سکیں
*ایسے افراد کی وجہ سے ایک شدید ٹاکسک سوسائٹی* *وجود میں آجاتی ہے جہاں دکھاوا زندگی موت کا مسئلہ بن جاتا ہے اور حلال حرام ہر* *زریعے سے اسٹیٹس حاصل کرنے کی دوڑ لگ جاتی ہے*
*اس ٹاکسک رویے کی آبیاری مائیں بچپن سے شروع* *کردیتی ہے*
اس سے پرہیز کیجیے
سوال یہ ہے کہ بچوں کی تربیت کیسے کی جائے آئے؟
*بچوں کو شروع سے real value کا کانسیپٹ سمجھائیں*
انھیں بتائیں کہ کلاس میں اونچے گریڈز یا نمبرز لانے کی بجائے *ان مضامین کو سیکھنے کی کوشش کرو*
ان کی گہری understanding اور رئیل لائف ایپلیکیشنز سمجھنے کی کوشش کرو
مثلاً،
تمہیں پتا ہونا چاہیے کہ کیمسٹری اور فزکس یا بائیولوجی کی ریسرچ یا انجینئرنگ میں کیا ایپلیکیشن ہے؟
تم ان سائنسز کی مدد سے دنیا کے کون سے عام پرابلمز کو حل کر سکتے ہو؟
اسے ان اسٹارٹ اپس کا تعارف دیجیے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف اہم پرابلمز حل کررہے ہیں بلکہ بھاری ریوینیو بھی جنریٹ کر رہے ہیں
اسے سمجھائے کہ کس طرح میتھمیٹکس کس طرح دنیا کے تمام علوم کی فاؤنڈیشن ہے
اسے انگریزی اس لیے نہ پڑھائیے کہ وہ سوسائٹی پر رعب جھاڑ سکے بلکہ اس لئے پڑھائیے کہ وہ دنیا بھر میں موجود انگریزی کانٹینٹ کو باآسانی سمجھ سکے
*اسے کم عمری سے ہی منی مینجمنٹ کا شعور دیجے* تاکہ وہ سرمائے کی قدر کرنا سیکھے، اس حوالے سے میچیور فیصلے لینے کی قابلیت پیدا کرسکے
*انہیں یہ اہم ترین نکتہ بچپن سے سمجھا دیجیے کہ مادی اشیاء زندگی سہل یا* *productive بنانے کے لیے ہوتی ہیں، سوسائٹی پر رعب جھاڑنے کے لئے* *"قطعی" نہیں*
*یہ ہوتی ہے رئیل ویلیو۔۔۔۔۔۔۔*
اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے ٹاکسک نہ بنائیے
*ان کی بچپن سے ہی ایسی تربیت کیجئے، ان کا ایسا مائنڈ سیٹ ڈیویلپ کیجئے کہ وہ اپنے، اپنی فیملی، بلکہ پوری سوسائٹی کے لیے ایک* *مفید اور مثبت انسان ثابت ہوں!!!*
───────────
🍁✨🌺🕊️🌺✨🍁
👍
❤️
♥️
🙏
🥰
17