اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝

11.4K subscribers

About اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝

*꧁🌹﷽🌹꧂* *🌺اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌💐"‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏ یہ صرف ایک Whatsapp چینل نہیں بلکہ ایک کتاب بھی ہے۔ آپ اس چینل کو اپنے دوستوں کو بھی لازمی فالو(Follow) کروائیں۔ ہمارا یہ (Whatsapp) چینل بنانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہو سکتا ہے ہماری وجہ سے کسی کی اصلاح ہو جائے۔ آج کل کے زمانے میں لوگوں کے پاس کتابیں پڑھنے کا ٹائم نہیں ہوتا۔ آج کل ہر انسان کو Mobile میسر ہے تو آپ آسانی سے اپنے Mobile پر گھر بیٹھے ، دکان میں ، سفر میں یا کہیں بھی آسانی سے مطالعہ کر سکیں۔ اللّٰه آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ .. https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K .

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
6/20/2025, 3:25:43 AM

اگر آپ اس وقت اس وجہ سے depressed ہیں کے آپکے پاس جاب نہیں ہے ,,, آپکی اولاد نہیں ہے ,,,,یا آپکے بیٹے نہی ہیں یا آپ کے پاس مال نہیں ہے ,,,.... یا آپ کے پاس سر چھپانے کے لیے چھت نہیں ہے شادی نہیں ہورہی،اچھا رشتہ نہیں مل پارہا،، ، آپ کا کوئی نقصان ہو گیا ہے ,,,,آپ کہیں پر فیل ہو گۓ ہیں ,, کچھ بھی ہو گیا ہے تو یاد رکھیں *فاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا•اِنِّ مَعَ الْعُسرِ یُسْرًا•* پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ تو اللہ آسانی دے گا بس آپکو ہمت کرنی ہے ... وہ جو رب ہے جو رات کے بعد دن کو لاتا ہے ,,,وہ آپ کے حالات بھی بہتر کر دے گا ,,, کرنا کیا ہے؟؟؟؟؟؟ رب پر توکل ,,,رب پر یقین اور جو بھی opportunity ملی ہے اسکو avail کرنا ہے ,,,اپنی زندگی کو آپ نے خود پروڈکٹو productiveبنانا ہے کمرے میں اپنے آپ کو لاک نہیں لگانا,, باہر نکلیں دنیا کو face کریں جو ہو گیا سو ہو گیا ,, کوئ مزاق اڑاتا ہے کچھ برا بھلا کہتا ہے تو کہنے دیں ,, آپ نے ان کی باتوں کا اثر نہیں لینا, آپ خود کو پروڈکٹو بنائیں جو باتیں کرتے ہیں بعد میں وہی تعریفیں کریں گے ..... کئی لوگ ایسے ہیں کہ جب وہ ٹوٹتے ہیں تو بہت بری طرح سے ٹوٹتے ہیں ,.. لیکن جب وہ اپنے آپ کو سمیٹ لیتے ہیں تو وہ دنیا پر چھا جاتے ہیں ,,وہ دنیا کو فتح کر لیتے ہیں تو آپ بھی ان میں سے ہونے چاہیے جو اپنی کرچیاں خود جوڑتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں جینا ہے ,,, جو جینا چاہتے ہیں تو پھر اللہ ان کے لیے رستے بھی نکالتا ہے....

Post image
❤️ 👍 😢 🌸 😂 🩷 22
Image
اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
6/20/2025, 2:02:27 AM

*جمعـــة المبارک کے مختصــر اہم کام احــادیثِ مبارکہ کی روشنی میں* https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K * فضیلت یومِ جمعــہ:* سب سے بہترین دن جب سورج طلوع ہوتا ہے *جــــمعہ* کا دن ہے۔ 📚(صحیح مسلم: ٨٥٤) *① جمعـــہ کے دن فجـــر کی فرض نماز میں "سورہ سجــدہ" اور "سورہ دھــر" کی تلاوت کرنا-* 📚(صحیح مسلم: ٨٨٠) *② مســــــواک کرنا-* 📚 (صحیح البخاری-٨٨٠) *③ مرد کا خـود بھی غســــــل کرنا اور بیـوی کو بھی غسـل کی تاکیـد کرنا-* 📚 (جامع الترمذی:٤٩٦ -حسن) *④ صاف ستھرے کپــــڑے پہننا-* 📚 (سنن ابوداؤد: ٣٤٧) *⑤ خــــوشبو لگانا اور بالوں میں تیــل لگانا-* 📚(صحیح البخاري: ٨٨٣) *⑥ جــمعہ کے لئے پیدل چل کر جانا-* 📚(سنن ابوداؤد :٣٤٥) *⑦ جمعـہ کے لئے امام سے پہلے مسجــد میں حاضـر رہنا-* 📚 (سنن ابوداؤد: ٣٤٥) *⑧ مسجــد میں داخل ہوتے ہی دو رکعت نفل(تحیة المسجد) ادا کرنا-* 📚(صحیح البخاری: ١١٦٧) *⑨ خـطیب( امام)کے قریب بیٹھنا-* 📚 (سنن ابوداؤد: ٣٤٥) *⑩ مقتدیوں کا خطبہ جمعہ غور سے اور خاموشی کے ساتھ سے سننا-* 📚 (سنن ابوداؤد: ٣٤٥) ⑪ دوران خطبہ فضول باتیـں اور فضول کام قطعاً نہ کرنا- 📚 (سنن ابوداؤد: ٣٤٥) ⑫ امــام کا نمازِ جمعہ میں "سورہ اعلیٰ اور سورہ غاشیہ" یا "سورہ جمعہ و سورہ منافقون" کی تـلاوت کرنا- 📚(صحیح مسلم: ٨٧٨- ٨٧٩ ) ⑬ جـمعہ کی رات یا دن کو سورۃ دخان کی تلاوت کرنا 📚(سنن ترمذی2889) ⑭ کثـرت سے درود ابراہیمی پڑھنا- 📚(صحیح مسلم : ٩١٢) ⑭ سورة الکہف کی تلاوت کرنا- 📚(صحیح الجامع-٦٤٧٠) ⑮ جـمعہ کے دن صدقــــہ کا اہتمام کرناـ 📚(منصف عبدالرزاق:٥٥٥٨) ⑯جمعـــہ ادا کرنے کے بعد قیلولہ کرنا پھر کھانا کھانا- 📚 (مسند احمد: ٢٧٣٣)

❤️ 👍 🌺 😮 9
اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
6/20/2025, 6:50:41 AM

تمام موبائل صارفین کے لیے زبردست آفر صرف آج کے دن 20 جون #2200* ڈائل کریں اور پائیں اگلے 24 گھنٹوں کے لیے 2GB ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس بالکل مفت۔ ابھی ڈائل کریں #2200* مجھے ملے ہیں چیک کرکے میسج فارورڈ کررہاہوں ،ایڈمن شئیر کجیئے (It's real fake ni h PTA ke website par b h )

Post image
❤️ 👍 💐 6
Image
اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
6/20/2025, 3:30:18 AM

*ایک ترک مسلمان مسجد نبوی شریف کے احاطے میں کھڑے ہوکر اپنا آنکھوں دیکھا واقعہ یوں بیان کرتا ہے* میں مسجد نبوی میں کھڑا دیکھ رھا تھا کہ چار پولیس والی کسی کا انتظار کر رہے ہیں .. https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K .پھر ایک شخص نمودار ھوا تو پولیس والوں نے بھاگ کر اسے قابو کر لیا اور اس کے ہاتھ جکڑ لئے نوجوان نے کہا مجھے دعا اور توسل کی اجازت دے دو میری بات سن لو میں کوئی بھکاری نہیں ھوں اور نہ ہی کوئی چور ہوں پھر وہ جوان چیخنے لگا میں نے اسے دیکھا تو ایسے لگا جیسے میں اسے جانتا ہوں میں بتاتا ہوں کہ میں نے اسے کیسے پہچانا دراصل میں نے اسے کتنی ہی مرتبہ بارگاہ رسالت میں روتے ہوئے دیکھا تھا یہ ایک البانوی نوجوان تھا اس کی عمر 35 یا 36 سال کے درمیان تھی اس کے سنہری بال اور ہلکی سی داڑھی تھی میں نے پولیس والوں سے کہا اسکا کوئی جرم نہیں ہے  تو تم اس کے ساتھ ایسا کیوں کر رہے ہو آخر کیا الزام ہے اس پر؟ انہوں نے کہا تو پیچھے ہٹ اِس معاملے میں بولنے کا تجھے کوئی حق نہیں لیکن میں نے پھر سے کہا آخر اس کا تمہارے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ کیا اس نے کوئی چوری کی ہے؟ انہوں نے کہا یہ بندہ 6 سال سے اِدھر مدینے شریف میں رہ رہا ہے ، لیکن اس کا یه قیام غیر قانونی ھے ھم اسے پکڑ کر واپس اس کے ملک وہ اسے بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ہر بار ایک ہی چال سے بھاگ جاتا ھے اور جا کر روضه رسول میں پناہ لے لیتا ھے هم اسے اندر جا کر گرفتار نہیں کرنا چاھتے تھے میں نے پوچھا تو اب اس کیساتھ کیا کرو گے؟ کہنے لگے: ھم اسے پکڑ کر جہاز پر بٹھائیں گے اور واپس البانیابھیج دیں گے نوجوان مسلسل روئے جا رھا تھا اور کہہ رھا تھا کیا ھو جائے گا اگر تم مجھے چھوڑ دو گے تو؟ دیکھو میں کوئی چور نہیں ھوں میں کسی سے بھیک نہیں مانگتا میں تو ادھر بس محبتِ رسول میں رہ رھا ھوں پولیس والوں نے کہا نہیں، ایسا جائز نہیں ھے نوجوان نے کہا اچھا مجھے ذرا آرام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک عرض کر لینے دو پھر نوجوان نے اپنا منه گنبد خضراء کی طرف کر لیا. پولیس والوں نے کہا چل کہہ جو کہنا ھے تو نوجوان نے گنبد خضراء کیطرف دیکھا اور جو کچھ عربی میں کہا ، میں نے سمجھ لیا وہ نوجوان کہہ رہا تھا یا رسول اللہ کیا همارے درمیان اتفاق نہیں ھوا تھا کیا میں نے اپنے ماں باپ کو نہیں چھوڑا۔۔ کیا اپنی دکان بند کر کے اپنا گھر بار نہیں چھوڑا اور یہ عہد کر کے یہاں نہیں آیا تھا کہ آپ کے جواررحمت میں رھا کروں گا ؟ حضور! اب دیکھ لیجیئے یہ مجھے ایسا کرنے سے منع کر رھے ھیں یا رسول اللہﷺ آپ مداخلت کیوں نہیں فرماتے يارسول اللہ ﷺآپ مداخلت کیوں نہیں فرماتے اتنے میں نوجوان بے حال ھونے لگا تو پولیس والوں نے ذرا ڈھیل دی اور نوجوان نیچے گر گیا ایک پولیس والے نے اسے ٹھڈا مارتے ہوئے کہا او دھوکے باز اٹھ لیکن نوجوان نے کوئی رَدِ عمل ظاہر نہ کیا۔ میں نے پولیس والوں سے کہا یه نہیں بھاگے گا ، تم حمامات سے پانی لاؤ اور اس کے چہرے پر ڈالو لیکن نوجوان کوئی حرکت نہیں کر رھا تھا ایک پولیس والے نے کہا اسے دیکھو تو سہی کہیں یہ سچ مچ مر هی نا گیا ھو۔ دوسرا پولیس والا کہنے لگا اسے ھم نے کون سی ایسی ضرب لگائی هے ، جس سے یه مرجائے ، پھر انہوں نے ایمبولینس کو بلایا وه ادھر سامنے والے سات نمبر گیٹ سے ایک ایمبولینس لے آئے انہوں نے نوجوان کی شہ رگ پر ہاتھ رکھ کر حرکت نوٹ کی اور نبض چیک کی تو کہنے لگے اسے تو مرے ھوئے 15 منٹ گزر چکے ھیں اب پولیس والے جیسے مجرم ہوں نیچے بیٹھ گئے اور رونے لگے وہ منظر بھی دیکھنے والا تھا ان میں سے ایک تو اپنے دونوں زانوؤں پر ہاتھ مارتےھوئے کہتاتھا ھائے ھمارے ھاتھ کیوں نہ ٹوٹ گئے کاش ھمیں معلوم هوتا که اسے رسول اللہ سے اتنی شدید محبت ھے ھائے ھمارے ھاتھ کیوں نہ ٹوٹ گئے۔ اسکے بعد ایمبولینس والوں نے اسے وہاں سے اٹھا لیا، اور جنت البقیع کی طرف تجہیز و تکفین والے حصے میں لے گئےغسل کے وقت میں بھی وہیں موجود تھا میں انہیں کہتا تھا ، مجھے بھی ھاتھ لگانے دو، مجھے بھی اسکی چارپائی کو اٹھانے دو جب جنازہ تیار ھو کر نماز کے لئے جانے لگا تو پولیس والوں نے مجھے کہاھم نے جتنا گناہ اٹھایا ھے بس اتنا کافی ھے اسے ھمارے سوا اور کوئی نہیں اٹھائے گا شاید اسی طرح ہمیں آخرت میں کچھ رعایت مل جائے میرے سامنے ھی وہ نوجوان بار بار که رها تها که یا رسول اللہ آپ مداخلت کیوں نہیں فرما رھے؟ دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مداخلت فرما دی اور ملک الموت نے اپنا فریضه ادا کر کے اسے آپ تک همیشه کیلئے پہنچا دیا اللہ ہمیں اپنے حبیب ﷺ کی ویسی ہی محبت عطا فرمائے جيسى أس البانی نوجوان کو عطا فرمائی تھی. آمین

❤️ 😢 🤲 👍 🙏 🌼 31
اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
6/20/2025, 12:06:52 AM

. *امام بخاری اور امیر بخارا کا واقعہ* https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K جب امام بخاری ملک شام و عراق وغیرہ سے ہو کر نیشاپور تشریف لانے لگے تو نیشاپور کے مشہور محدث محمد بن یحییٰ ذہلی نے متعلقین سے کہا کہ میں امام بخاری کے استقبال کے لیے جا رہا ہوں، جس کا جی چاہے استقبال کرے۔ اس اعلان کے بعد نیشاپور سے دو دو تین تین میل دور تک جا کر لوگوں نے امام بخاری کا استقبال کیا، اور جب بعد میں امام بخاری نے درسِ حدیث کا سلسلہ شروع فرمایا تو کئی ہزار طلبہ نے امام بخاری کے درس میں شرکت کی۔ مگر چند ہی دن کے بعد کسی نے خلقِ قرآن کا ایک اختلافی مسئلہ اٹھا کر امام بخاری پر الزام لگا دیا اور بہت جلد ان کا حلقہ درس ختم ہو گیا۔ صرف امام مسلم ہی ان کے ساتھ رہے۔ آخر امام بخاری مایوس ہوکر اپنے وطن بخارا کے لیے روانہ ہو گئے۔ جب امام بخاری کے نیشاپور سے روانہ ہونے کی اطلاع اہلِ بخارا کو ملی تو بڑی شان و شوکت کے ساتھ لوگوں نے امام بخاری کا استقبال کیا، اور بخارا میں درسِ حدیث کا سلسلہ امام بخاری نے شروع فرمایا، ہزاروں طلبہ ان کے درس میں شرکت کرنے لگے۔ مگر حاسدین کو یہ گوارا نہ ہو سکا، انہوں نے یہ ترکیب نکالی کہ امیر بخارا خالد بن احمد الذھلی کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ امام بخاری سے کہیں کہ وہ امیر کے صاحبزادوں کو بخاری شریف اور تاریخ کبیر کا درس دیں۔ امیر بخارا کی سمجھ میں بات آئی تو امیر نے کہا کہ آپ دربارِ شاہی میں تشریف لا کر مجھے اور میرے صاحبزادوں کو بخاری اور تاریخ کبیر کا درس دیں۔ مگر امام صاحب نے اس قاصد کی زبانی کہلوایا: "میں علمِ دین کو سلاطین کے دروازوں پر لے جا کر ذلیل نہیں کروں گا، جسے پڑھنا ہو میرے پاس آ کر پڑھے۔" امیر بخارا نے دوبارہ کہلوایا کہ اگر آپ نہیں آ سکتے ہیں تو صاحبزادوں کے لیے مخصوص کوئی وقت عنایت فرما دیں اور فرمادیں کہ ان کے ساتھ کوئی دوسرا شریک نہ ہو۔ اس پر امام بخاری نے جواب دیا کہ: "احادیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوری امت کے لیے یکساں ہیں، ان کی سماعت سے میں کسی کو محروم نہیں کر سکتا۔ اگر میرا یہ جواب ناگوار معلوم ہو تو آپ میرے درس روکنے کا حکم دے دیں، تاکہ میں خدا کے دربار میں عذر پیش کر سکوں۔" اس پر امیر بخارا سخت ناراض ہوا اور حاسدوں نے امیر کے اشارے پر امام بخاری کو بددین اور بدعتی ہونے کا الزام لگایا۔ پھر حاکم نے بخارا سے نکل جانے کا حکم دیا، تو امام بخاری نے نہایت کبیدہ خاطر ہو کر ان مخالفین کے لیے بددعا کی: "اے اللہ! جس طرح اس امیر نے مجھے ذلیل کیا ہے، اسی طرح تو اسے بھی اپنی ذات، اپنی اولاد اور اپنے اہل و عیال کی بے عزتی و ذلت دکھا دے۔" (فتح الباری: ۱۳، مقدمہ ابن بیماری پاکستانی سوفلہ) چنانچہ ابھی ایک سال بھی نہیں گزرا تھا کہ خلیفۂ مسلمین نے اس امیر کی کسی غلطی پر سخت ناراض ہو کر اسے معزول کر دیا، اور اس کا منہ کالا کر کے گدھے پر سوار کرا کے پورے شہرِ بخارا میں اس کی تذلیل کروائی، اور اسے جیل میں ڈال دیا گیا، اور انتہائی ذلت و رسوائی سے چند دن کے بعد مر گیا۔ اور اس امیر کے معاونین مختلف بلاؤں میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو گئے۔ آج تمام امت دیکھ رہی ہے کہ بخارا، سمرقند وغیرہ جو علمائے دین کے مراکز رہے ہیں، وہاں پر علمائے دین کی ناقدری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے وہاں سے علم و علما کو اٹھا لیا، حتیٰ کہ صدیوں تک وہاں کوئی کلمہ پڑھنے والا نہیں رہا۔ اللَّهُمَّ اخْلِصْنَا مِنْ غَضَبِكَ وَسَخَطِكَ "اے اللہ! ہمیں اپنے غضب اور اپنے اولیاء کی ناراستگی سے محفوظ فرما۔" *🌹التماسِ دعا🌹* *🤲یااللہﷻ* موت کی تلخی،قبر کی سختی حشر کی شرمندگی،جہنم کی گرمی سے ہماری حفاظت فرما !! معزز قارئین کیا آپ نے آج درود پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی نہیں تو اب پڑھ لیں اللہ پاکﷻ آپ کے دل کو منور فرمائے یقیناً درود پاک ذہنی سکون اور نامۀ اعمال میں نیکیوں کے اضافے کا باعث بنتا ہے۔ ۔. . . . . . *پڑھیئے* *🌹صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم🌹*

❤️ 👍 🙏 12
اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
6/20/2025, 3:31:05 AM

کیوں عورتیں مردوں کے مقابلے میں جلدی بوڑھی ہوجاتی ہیں؟ ماں کے رحم میں اللہ تعالیٰ بچے کو نہایت کھارے پانی میں رکھتا ہے تاکہ اُس کا جسم صاف ستھرا رہے اور ماں کو بچے کا وزن کم محسوس ہو۔ اور اللہ تعالیٰ بچے کو روزی بند ناف کے ذریعے پہنچاتا ہے جو ماں سے جڑی ہوتی ہے... پس اگر ماں کھانے پینے میں کوتاہی کرے تب بھی بچے کے رزق میں کمی نہیں آتی، کیونکہ وہ اپنی ضروری غذائیں ماں کے دانتوں اور ہڈیوں سے حاصل کرتا ہے۔ اور اسی وجہ سے مائیں عمر کے بڑھنے کے ساتھ دانتوں، ٹانگوں اور گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہوتی ہیں، اور آخر میں کہا جاتا ہے کہ عورت مرد سے پہلے بوڑھی ہو جاتی ہے۔ اگر لوگ جان لیں کہ ان کی ماں نے ان کے لیے اپنی ہڈیوں کو پگھلا دیا، تو وہ حیران رہ جائیں گے کہ کیسے ماں کا شکریہ ادا کریں..😱

❤️ 😢 👍 🌻 💯 🙏 🥹 🥺 45
اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
6/20/2025, 12:25:11 PM

۔ *قسم کھانے سے سامان تو بک جاتا ہے لیکن برکت ختم ہو جاتی ہے بیان* *قسمیں کھانے سے لوگ تو خوش ہو جاتے ہیں، مگر روحانیت ختم ہو جاتی ہے* https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K حضرت ابو مطر رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ ایک دن میں باہر نکلا تو ایک آدمی نے مجھے پیچھے آواز دے کر کہا: اپنی لنگی اونچی کرنے کی کوشش نہ کرو۔ لنگی اونچی کرنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ تم اپنے رب سے زیادہ ڈرنے والے ہو، اور اس سے تمہاری تنگی زیادہ ظاہر ہو گی۔ اور اپنے سر کے بال صاف کر لو اگر تم مسلمان ہو۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ تھے، اور ان کے ہاتھ میں کوڑا بھی تھا۔ پھر حضرت علی چلتے چلتے اونٹوں کے بازار میں پہنچے تو فرمایا: "بیجو ضرور لیکن قسم نہ کھاؤ کیونکہ قسم کھانے سے سامان تو بک جاتا ہے لیکن برکت ختم ہو جاتی ہے۔" پھر ایک کھجور والے کے پاس آئے تو دیکھا کہ ایک خادمہ رو رہی ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اس سے پوچھا: کیا بات ہے؟ اس خادمہ نے کہا: اس نے مجھے ایک درہم کی کھجوریں دیں لیکن میرے آقا نے انہیں لینے سے انکار کر دیا۔ حضرت علی نے کھجور والے سے کہا: تم اس سے کھجوریں واپس لو اور اسے درہم دے دو، کیونکہ یہ تو بالکل بے اختیار ہے، اپنے مالک کی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی۔ وہ انکار کرنے لگا۔ ابو مطر نے کہا: کیا تم جانتے ہو یہ کون ہیں؟ اس آدمی نے کہا: نہیں۔ میں نے کہا: یہ حضرت علی، امیر المؤمنین ہیں۔ اس نے فوراً کھجوریں واپس لیں، اپنی کھجوروں میں ڈال لیں اور اسے ایک درہم دے دیا، اور کہا: اے امیر المؤمنین! میں چاہتا تھا کہ آپ مجھ سے راضی رہیں۔ حضرت علی نے فرمایا: "جب تم لوگوں کو پورا دو گے تو میں تم سے بہت زیادہ راضی رہوں گا۔" پھر کھجور والوں کے پاس سے گزرتے ہوئے فرمایا: مسکین کو کھلایا کرو، اس سے تمہاری کمائی بڑھ جائے گی۔ پھر مچھلی والوں کے پاس پہنچے تو فرمایا: ہمارے بازار میں وہ مچھلی نہیں بکنی چاہیے جو پانی میں مر کر اوپر تیرنے لگ گئی ہو۔ پھر آپ کپڑے کے بازار میں پہنچے۔ یہ کھدر کا بازار تھا۔ ایک دکاندار سے کہا: اے بڑے میاں! مجھے تین درہم کی قمیص دے دو۔ اس دکاندار نے حضرت علی کو پہچان لیا تو حضرت نے اس سے قمیص نہ خریدی۔ پھر دوسرے دکاندار کے پاس گئے، جب اس نے بھی پہچان لیا تو اس سے بھی نہ خریدی۔ پھر ایک نوجوان لڑکے سے تین درہم کی قمیص خریدی (وہ حضرت علی کو نہ پہچان سکا) اور اسے پہن لیا۔ اس کی آستین زیادہ لمبی تھی، اور خود حضرت علی نے اسے اوپر سے تہہ کر لیا۔ پھر اصل دکاندار، جو کپڑوں کا مالک تھا، آ گیا۔ لوگوں نے اسے بتایا کہ تیرے بیٹے نے امیر المؤمنین کو تین درہم میں قمیص بیچی ہے۔ تو اس نے بیٹے سے کہا: تم نے ان سے دو درہم کیوں نہ لیے؟ چنانچہ وہ دکاندار ایک درہم لے کر حضرت علی کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: یہ درہم لے لیں۔ حضرت علی نے فرمایا: کیا بات ہے؟ اس نے کہا: اس قمیص کی قیمت دو درہم تھی، میرے بیٹے نے آپ سے تین درہم لے لیے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا: اس نے اپنی رضامندی سے تین درہم میں بیچی، اور میں نے اپنی خوشی سے تین درہم میں خریدی ہے۔ حیاۃ الصحابہ، جلد اوّل، صفحہ ۷۱۳,۷۱٢ *🌹التماسِ دعا🌹* *🤲یااللہﷻ* موت کی تلخی،قبر کی سختی حشر کی شرمندگی،جہنم کی گرمی سے ہماری حفاظت فرما !! معزز قارئین کیا آپ نے آج درود پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی نہیں تو اب پڑھ لیں اللہ پاکﷻ آپ کے دل کو منور فرمائے یقیناً درود پاک ذہنی سکون اور نامۀ اعمال میں نیکیوں کے اضافے کا باعث بنتا ہے۔ ۔. . . . . . *پڑھیئے* *🌹صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم🌹*

❤️ ♥️ 8
اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
6/20/2025, 7:08:53 AM

اچھی خوراک اور انسانی صحت..! https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K اچھی خوراک اور خوبصورتی دونوں بہت اہمیت رکھتے ہیں اچھی خوراک مرد اور خواتین کی ظاہری خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں انکا فگر ،، قد ،، جسامت ،، باڈی فریم جس میں موٹاپا کم مگر سڈول جسم اس جینڈر کو بہت پر کشش بنا دیتا ہے اچھی خوراک جو بچپن سے کھائی جاتی رہی ہو اس سے لڑکوں کا خاص عضو اور لڑکیوں کی بریسٹ کی شیپ اور سائز بہت پر کشش اور مناسب رہتے ہیں مگر کچھ سالوں سے پاکستانی لڑکوں اور لڑکیوں میں بیشتر ایسے بچے نظر آ رہے ہیں جو انتہائی کمزوری کا شکار ہیں انکے خاص حصوں کی گروتھ نہیں ہو پا رہی جوانی میں بھی چہرہ بد رونق اور جسم میں کشش اور مناسب سائز دیکھنے کو نہیں مل رہا جسکی وجہ سے لڑکیاں بھی اپنے بریسٹ سائز کو لے کر پریشان ہیں اور لڑکے بھی اپنے خاص عضو کے پتلے اور چھوٹے پن کو دیکھ کر ڈپریشن میں مبتلا ہیں اسکی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ ہے رات کی نیند وقت پر نہ لینا ،، ناخالص دودھ ،، خالص دودھ ایک مکمل غذا ہے جسکی برابری کوئی خوراک نہیں کر سکتی فروٹس کا استعمال کم کرنا ،، ناشتہ دوپہر کے وقت کرنا ،، سوفٹ ڈرنکس پیپسی کولا 7up کا کھلم کھلا استعمال اسکے بعد چائے ،، یہ اندازِ زندگی پہلے نہیں تھا پہلے خالص دودھ ملتا تھا خالص دہی کھائی جاتی تھی جس سے لڑکوں لڑکیوں کے خاص اعضاء کی پروپر گروتھ ہوتی تھی نیچرل طریقے سے مگر اب ستر فیصد لڑکے لڑکیاں اسی کمزوری کا شکار ہو کر ڈپریشن میں مبتلا ہیں ،، اچھا پرکشش جسم ہر کسی کو پسند ہے ایران ترقی عربی خواتین اور مرد انکی جسامت اور باڈی فریم کس قدر خوبصورت ہوتے ہیں اور شائد ہی ایسی خاص کمزوریاں وہاں کسی میں پائی جاتی ہوں کیونکہ وہاں خوراک بہت بہترین ہے خالص ہے مرچ مصالحے کم کھائے جاتے ہیں کجھور ڈرائی فروٹس ، فریش کریم ،، پنیر ،، فروٹس کا استعمال بہت زیادہ ہر گھر میں عام کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں سب سے زیادہ فارمی مرغی اسکے بعد فارمی انڈے بوتلیں چائے جنک فوڈ بیکری ایسی بے کار خوراک جو صرف ذائقہ دیتی ہے ناکہ طاقت ذائقے کے پیچھے جسمانی طاقت اور خوبصورتی کا سودا کر لیا جاتا ہے ۔۔ کوشش کیجئے گھروں سے سوفٹ ڈرنکس نکال دیں شربت بنائیں اور پیئیں صندل ،، الائچی ،، بادام ،، کیری ،، فالسے ،، سٹوبری انکا شربت بنائیں ڈرنک کی کمی بھی پوری ہوگی اور مصنوعی چیزوں سے اپنے جسم کو بھی بچا لیا جائے گا ،، خالص دودھ دہی اور ڈرائی فروٹس کا استعمال شروع کیجئے چاہے مہنگا ہو مگر خالص دودھ ڈھونڈیں تاکہ آپکے جسم کو نیچرل طاقت اور ظاہری خدوخال کو خوبصورتی مل سکے جتنے پیسے ذائقہ لینے کیلئے بے کار خوراک پر لگاتے ہیں جس میں بیکری جنک شامل ہے وہی پیسے فروٹس ،، دودھ دہی پر لگائیں تاکہ اپنے جسم کی پروپر گروتھ کر سکیں جس سے جنسی مسائل بھی حل ہوتے ہیں بچوں کو والدین بچپن سے ہی فضول خوراک پر لگا دیتے ہیں ٹن پیک جوس ،، چپس ،، سلانٹی بسکٹ وغیرہ جس سے بچوں کی بھوک ختم جسم وقتی طور پر بھاری لگتا ہے مگر جیسے جیسے عمر گزرتی ہے نقصان ظاہر ہو جاتے ہیں ،، ابھی بھی وقت ہے آج سے ہی بے کار پیسہ ضائع کرنا بند کیجئے اور اس خوراک پر پیسے لگائیں جس سے آپکی باڈی کو طاقت اور آپکے اعضاء کو خوبصورتی ملے ورنہ پیٹ پر چربی ،، چہرہ بد رونق اور جسم میں سستی کاہلی ہر گھر میں مل رہی ہے یہ رزلٹ ہے ناخالص اور بے کار خوراک کھانے پینے کا ،، عقل ھے تو سوچیں ورنہ موجیں ہی موجیں۔

👍 ❤️ 👏 20
اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
6/20/2025, 1:58:18 AM

*پانچ سونے کے سکے اور سیب* .. https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K .ایک دن ایک حکمران اپنے محل کے بلند و بالا کمرے میں آرام فرما رہا تھا کہ باہر سے ایک دیہاتی کی صدا سنائی دی: “سیب لیجیے! تازہ سیب!” حاکم نے کھڑکی سے جھانکا تو دیکھا کہ ایک یمنی کسان چہرے پر دھوپ سے جھلسی جھریاں، سادہ عمامہ اور گرد آلود چغہ پہنے اپنے نحیف گدھے پر دونوں طرف دو ٹوکریاں لادے بازار کی طرف جا رہا ہے، جن میں سرخ و رسیلے سیب بھرے ہوئے ہیں۔ بادشاہ کے دل میں سیب کھانے کی خواہش جاگی۔ اُس نے وزیر کو بلایا اور حکم دیا: “خزانے سے پانچ سونے کے سکے لے لو اور میرے لیے ایک بہترین سیب لاؤ!” وزیر نے خزانے سے پانچ سکے نکالے اور اپنے معاون سے کہا: “یہ چار سونے کے سکے لے لو، اور بادشاہ سلامت کے لیے ایک سیب خرید لاؤ۔” معاون نے تین سکے رکھے، باقی محل کے منتظم کو دیے اور کہا: “یہ تین سونے کے سکے لے لو، اور ایک سیب لاؤ۔ محل کے منتظم نے دو سکے رکھے، اور چوکیداری کے منتظم کو بلایا اور کہا: “یہ دو سکے لے جاؤ اور فوراً ایک سیب لاؤ۔” چوکیدار کے منتظم نے ایک سکہ گیٹ پر موجود سپاہی کو دیا اور کہا: “سنو! یہ لو ایک سونے کا سکہ، اور وہ جو گلی کے کونے میں سیب بیچ رہا ہے، اُس سے سارے سیب خرید لو!” سپاہی تیزی سے باہر نکلا، مگر سکہ دینے کے بجائے سیب فروش کو گریبان سے پکڑ کر دہاڑا: “او نادان دیہاتی! تجھے خبر نہیں کہ یہ شاہی محل ہے؟ تیری بلند آواز نے حضورِ والا کی نیند میں خلل ڈال دیا ہے۔ اب مجھے حکم ہے کہ تجھے قید کر دوں!” بیچارہ دیہاتی تھر تھر کانپنے لگا، اور ہاتھ جوڑ کر گِڑگڑایا: “حضور! میری خطا معاف کیجیے… یہ گدھا میری ایک سال کی محنت سے کمائے گئے سیبوں کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔ یہ سیب لے لیجیے مگر مجھے قید نہ کیجیے!” سپاہی نے جلدی سے دونوں ٹوکریاں قبضے میں لیں، کچھ سیب خود رکھے، باقی چوکیدار کے منتظم کو دیے۔ اس نے اُن میں سے چند سیب رکھے اور باقی اوپر کے افسر کو دے دیے، ساتھ کہا: “یہ وہ سیب ہیں جو ایک سونے کے سکے میں خریدے گئے ہیں۔” افسر نے سیبوں میں سے کچھ اپنے لیے چُنے اور باقی محل کے منتظمِ اعلیٰ کو بھیجے، کہہ کر: “یہ دو سونے کے سکوں والے سیب ہیں۔ منتظمِ اعلیٰ نے سیبوں کو دیکھا، کچھ چکھا، باقی اسسٹنٹ وزیر کو دیے اور کہا: “یہ تین سکوں کے سیب ہیں۔” اسسٹنٹ وزیر نے کچھ سیب رکھے، باقی وزیر کے حوالے کیے اور کہا: “یہ سیب چار سونے کے سکوں کے بدلے حاصل کیے گئے ہیں۔” وزیر نے آخری پانچ سیب بچا کر حکمران کی خدمت میں پیش کیے اور عرض کیا: “بادشاہ سلامت! آپ نے ایک سیب کا کہا تھا، مگر اس نے پانچ سونے کے سکوں کے بدلے یہ پانچ سیب دیے ہیں!” حاکم نے سیبوں کو دیکھ کر مسکرا کر کہا: “میرے دور میں کسان واقعی خوشحال ہیں! ہر سونے کے سکے کے بدلے ایک سیب! اب وقت آ گیا ہے کہ ٹیکس میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ ہم شاہی اخراجات پورے کر سکیں!” چند ہی دنوں میں عوام پر ایسے بھاری ٹیکس لگے کہ مزدور روٹی کو ترسنے لگے، کسان قرض میں ڈوبنے لگے، اور بازار بے رونق ہو گئے۔ اور پھر… عوام میں غربت بڑھتی چلی گئی۔ پیغام حکایت لکھ دیں *📌پیغامِ حکایت:* یہ حکایت دراصل بدعنوانی، بدانتظامی، اور طاقت کے ایوانوں میں موجود “وسیلہ در وسیلہ” کے نظام پر ایک طنزیہ تبصرہ ہے۔ اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک سیدھی سادی چیز جیسے ایک دیہاتی کا بیچا ہوا سیب طاقت کے مراکز سے گزرتے گزرتے اصل حقیقت سے بہت دور ہو جاتی ہے۔ ہر درمیانی فرد اپنے فائدے کے لیے کچھ نہ کچھ حصہ رکھتا گیا، اور انجامِ کار جو چیز بادشاہ تک پہنچی، وہ نہ صرف حقیقت سے ہٹ چکی تھی بلکہ اس پر کیے گئے فیصلے بھی غیر منصفانہ تھے۔ جب طاقتور عوام کی حالت کو نیچے اتر کر نہیں دیکھتے، بلکہ جھوٹے اعداد و شمار اور خوشامدی طبقات کے ذریعے فیصلہ کرتے ہیں، تو نتیجہ ہمیشہ ظلم، غربت اور بدحالی کی صورت میں نکلتا ہے۔ یہ حکایت اہلِ اقتدار کو جھنجھوڑتی ہے کہ: • اپنے فیصلے خود دیکھ کر کریں، محض رپورٹوں پر نہ جائیں۔ • نظام میں موجود کرپشن کا تدارک کریں ورنہ اصل قیمت عوام کو چکانی پڑتی ہے۔ • اور سب سے اہم بات: عوام کی آواز کو دبانا نہیں، سمجھنا چاہیے… کیونکہ جب ایک دیہاتی کی پکار جرم بن جائے تو سمجھ لو کہ انصاف مر چکا ہے۔ اگر آپ نے تحریر مکمل پڑھ لی تو ری ایکٹ کریں۔

👍 😢 ❤️ 😂 17
اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
6/20/2025, 12:04:05 AM

۔ . ۔ *꧁🌹﷽🌹꧂* _*🌺اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌💐*_ ۔ . . *🌹الصلوةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ*🌹 ۔ . . *🌹 نماز نیند سے بہتر ھے🌹* . _*🌙 23 ذی الحج 1446ھِجْرِیْ​* _. _*🧾20 جون 2025 :عِیسَوی*_ . _*☀ 6 ہاڑھ 4/ 2082 بِکرمی​*_ . _*🌍 بروز جمعہ* ۔ . *🌹آج کا پیغام🌹* *صبر جمیل یہ ہے کہ۔۔۔* *مصیبت کے باوجود لوگوں کو یہ احساس نہ ہونے دیا جائے کہ۔۔۔* *آپ مبتلاۓ غم ہیں۔۔۔!!!* ۔ . *🌻☕*_

❤️ 👍 💯 14
Link copied to clipboard!