اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
February 9, 2025 at 07:42 AM
*لالچی آنکھیں😔*
.
https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K
.ایک شخص نے کسی بزرگ سے کہا :
جب میں نے زوجہ کا انتخاب کیا اس وقت وہ مجھے اتنی خوبصورت لگتی تھی
جیسے خدا نے اس سے زیادہ حسین و جمیل کسی اور کو بنایا ہی نھیں ھے
لیکن جب میری منگنی (انگیجمینٹ) ہوگئی تو
میں نے بہت سی لڑکیوں کو اسکی طرح حسین و دلکش پایا
اور جب ہماری شادی ہوگئی تو میں نے دیکھا کہ
ہزاروں عورتیں اس سے زیادہ خوبصورت اور حصانت و دلکشی کا مجسمہ ہیں
شادی کے چند سال بعد مجھے اپنی بیوی سے زیادہ دوسری خواتین بہتر لگنے لگی
بزرگ نے فرمایا:کیا ان تمام باتوں سے زیادہ تلخ و ناگوار بات بتاؤں ؟؟
مرد: جی بتائیں
بزرگ: انسان اپنی من پسند تمام عورتوں سے شادی کے بعد بھی یہ احساس کرے گا فلانہ ان سے اس زیادہ خوبصورت ہے اور یہ سلسلہ لامتناھی ہو جائے گا
مرد: ہنستے ہوئے بولا آپ ایسا کیوں فرمارہے ہیں ؟؟
بزرگ: مسئلہ بیویوں میں نہیں
بلکہ مسئلہ یہ ھے کہ جب انسان کے پاس حریصِ قلب، لالچی آنکھیں شرم سے خالی ہوں تو محال ہے کہ ان آنکھوں کو خاک قبر کے علاوہ کوئی اور چیز پُر کرسکے
بزرگ: کیا تمہیں وہ طریقہ بتاؤں جس سے تمہاری بیوی دوبارہ سب خواتین سے زیادہ خوبصورت نظر آنے لگے؟
مرد: ہاں ..
بزرگ:جاؤ اور اپنی آنکھوں کی حفاظت کر۔...
اس مرد سے زیادہ حسین کوئی ہو ہی نہیں سکتا
جسے اپنی محبت اور نظر کو پاک رکھنا آتا ہو___!!
❤️
👍
💯
😢
🙏
40