تحریری کلام (Lyrics)
January 20, 2025 at 02:23 PM
💜بہت رنجیدہ و غمگین ہے دل یا رسول اللّٰهﷺ کرم کر دو کلی دل کی اُٹھے، کِھل یا رسول اللّٰهﷺ 💚بَلاؤں نے مجھے ہر سَمت سے کچھ ایسا گھیرا ہے مِرے بڑھتے ہی جاتے ہیں مسائل یا رسول اللّٰهﷺ 💛دل مغموم کا سب حال آقا تم پہ ظاہر ہے شہا! ہُوں مرہم تسکیں کا سائل یا رسول اللّٰهﷺ 💙غم و آلام کا مارا ہوں آقا بے سہارا ہوں مِری آسان ہو ہر ایک مشکل یا رسول اللّٰهﷺ 💜تمہیں دیتا ہوں مولٰی واسِطہ میں چار یاروں کا مِرے ہو جائے طے مشکِل مَراحِل یا رسول اللّٰهﷺ 💚جو تُو چاہے تو میرے غم کی بیڑی گر پڑے کٹ کر نہیں تیرے لئے یہ کوئی مشکِل یا رسول اللّٰهﷺ 💛گناہوں کے سبھی اَمراض آقا دور فرما دو سنور جائیں مرے سب بد خَصائل یا رسول اللّٰهﷺ 💙نہ لندن کی نہ پیرس کی نہ امریکا کی ہے خواہش مدینہ ہی ہماری تو ہے منزل یا رسول اللّٰهﷺ 💜ابھی بن جائے بگڑی تیرے اک ادنٰی اشارے سے تِرے عطار کے حُل ہوں مسائل یا رسول اللّٰهﷺ 💚شفاعت حشر میں فرماؤ گے جب خوش نصیبوں کی مجھے کر لینا اُن میں شامل یا رسول اللّٰهﷺ 💞قَلَّتْ حِيْلَتِىْ أنْتَ وَسِيْلَتِىْ أدْرِكنىْ يَا رَسُوْلَ اللّٰه ﷺ آمیـــــــــــــن ثم آمیـــــــــن يا رب العالمـــــــــین
❤️ 😢 🙏 7

Comments