تحریری کلام (Lyrics)
January 20, 2025 at 02:27 PM
لیتا ہوں اس لیے تو میں نام معاویہ میں ہوں غلام ابن غلامِ معاویہ ہاتھوں میں ان کے ہاتھ نہ دیتے کبھی حسن ایک بھی نہ ٹھیک ہوتا جو کامِ معاویہ ہم نے تو دیکھنی ہے فقط نسبت نبیﷺ ہے ان کے قرب والوں میں نامِ معاویہ نکلی ہے ان کی مدح زبان حضور سے ہے کس قدر بلند مقامِ معاویہ نظرانہ لیتے تھے حسنین شوق سے دیتے تھے واپسی پر سلامِ معاویہ جو کچھ کیا یزید نے وہ اس سے ہیں بری بد نام کرتے ہو یوں ہی نامِ معاویہ مولا علی نے جانا نہ ان کو کبھی برا وہ بھی ادب سے لیتے تھے نامِ معاویہ یہ ہے رضا کا فیض کے راشد ہاتھ میں حب علی کی مئے ہے اور جامِ معاویہ الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ اللّٰه پاک سے دعا ہے کہ ہمیں ان کا فیضان حقیقی طور پہ لینے کی توفیق عطا فرمائے
❤️ 🌹 💗 🙏 🫀 16

Comments