تحریری کلام (Lyrics)
January 22, 2025 at 09:37 AM
🔮🌻🔮🌻🔮🌻🔮🌻🔮🌻🔮
!ہیں صَف آرا سب حُور و ملک اور غِلماں خُلد سجاتے ہیں
اِک دھوم ہے عرشِ اعظم پرمِہمان خُدا کے آتے ہیں
ہے آج فلک روشن روشن، ہیں تارے بھی جگمگ جگمگ
محبوب خُدا کے آتے ہیں محبوب خُدا کے آتے ہیں
جِبریل امین بُراق لئے جنّت سے زمیں پر آپہنچے
بارات فِرِشتوں کی آئی مِعراج کو دولہا جاتے ہیں
دیوانو! تصوُّر میں دیکھو! اَسرٰی کے دولہا کا جلوہ
جُھرمُٹ میں ملائک لےکرانہیں مِعراج کا دولہا بناتے ہیں
اقصٰی میں سُواری جب پہنچی جِبریل نے بڑھ کے کہی تکبیر
نبیوں کی امامت اب بڑھ کرسلطانِ جہاں فرماتے ہیں
وہ کیسا حسیں منظر ہوگا جب دولہا بنا سروَر ہوگا
عُشّاق تصوُّرکر کر کے بس روتے ہی رہ جاتے ہیں
یہ شاہ نے پائی سعادت ہے خالِق نے عطاکی زیارت ہے
جب ایک تجلّی پڑتی ہے موسیٰ تو غش کھاجاتے ہیں
مِعراج کی شب تو یاد رکھا پھر حشر میں کیسے بھولیں گے
عطارؔ اِسی اُمّید پہ ہم دن اپنے گزارے جاتے ہیں
وسائلِ بخشش،از امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ،ص286
*آپــــــــکی نــــــــیک دعــــــــاؤں کــــــــے طالــــــــب گــــــــــروپ ایڈمـــــــــنز*
*🖥️مدنی چینل دیکھتے رہیے🖥️*
●•●┄─┅━━━━★✰★━━━━━┅─┄●•●
●•●┄─┅━━━━★✰★━━━━━┅─┄●•●
●•●┄─┅━━━━★✰★━━━━━┅─┄●•●
🔮🌻🔮🌻🔮🌻🔮🌻🔮🌻🔮
🔮🌻🔮🌻🔮🌻🔮🌻🔮🌻🔮
❤️
♥️
👍
🫀
15