تحریری کلام (Lyrics)
January 22, 2025 at 04:59 PM
693 مسلم الثبوت ہے فضیلت معاویہ عیاں ہے شمس کی طرح کرامت معاویہ وہ جس سے روٹھ جائیں تو رسول ﷺ اس سے روٹھ جائیں نبی ﷺ سے اس طرح کی ہے قرابت معاویہ نسب میں ہیں تجلیاں قبیلہ رسول ﷺ کی قریشیت سے بڑھ گئی شرافت معاویہ تمام مومنوں کے آپ پیارے ماموں جان ہیں ہمیں بہت عزیز ہے یہ نسبت معاویہ معاویہ کے پیار سے ہمارا بیڑا پار ہے گناہ بخشوائے گی شفاعت معاویہ انہیں کوئی برا کہے تو اس کے منہ میں خاک و آگ نہ سن سکیں گے ہم کبھی اھانت معاویہ جو عاشق رسول ﷺ ہیں وہ ان سے پیار کرتے ہیں فقط منافقوں کو ہے عداوت معاویہ یزید کے فریب کا معاویہ سے کیا حساب نبھا نہ پایا وہ شقی نیابت معاویہ ہر اک عدو پہ لعنتیں خداﷻ کی اور رسول ﷺ کی ہے باعث رضائے ربﷻ اطاعت معاویہ یہ گوہر حیات ہیں یہ توشئہ نجات ہیں دل *فرید* کو ملی محبت معاویہ 🌹🌹🌹🌹🌹 طالب دعا
❤️ 👍 🌹 🚫 🫀 16

Comments