Majlisulftawa
January 20, 2025 at 09:07 AM
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ #سلسلہ_مسائل_فقہیہ *#احکام_الصلوة* ━━❰・ *پوسٹ نمبر 257* ・❱━━━ *مریض کی نماز سے متعلق مسائل:* *(30) ہاتھ پیر کٹا ہوا شخص کیسے نماز پڑھے؟* جس شخص کے ہاتھ کہنیوں سے اور پیر ٹخنوں سے اوپر کٹے ہوئے ہوں اور اس کا چہرہ بھی زخمی ہو تو وہ بغیر وضو اور تیمم کے اسی حالت میں نماز پڑھے گا۔ *(31) آنکھ بنوانے والے مریض کا لیٹ کر نماز پڑھنا:* اگر آنکھ بنوانے والے مریض کو ماہر مسلمان ڈاکٹر چت لیٹنے کا حکم دے تو ایسا مریض لیٹے لیٹے اشارہ سے نماز پڑھےگا۔ *(32) اگر قیام پر قادر ہو مگر رکوع اور سجدہ نہ کرسکے تو کیسے نماز پڑھے؟* اگر کوئی شخص کھڑا تو ہوسکتا ہو مگر اپنی بیماری یا ضعف کی وجہ سے رکوع اور سجدہ نہ کرسکتا ہو تواس کی نماز کے دو طریقے منقول ہے: پہلا یہ کہ اس پر کھڑے ہوکر نماز پڑھنا لازم نہیں؛بلکہ بیٹھ کر نماز پڑھے اور رکوع اور سجدہ کے لئے اشارہ کرے، دوسرا یہ کہ وہ قیام میں قرات کرے گا اور اشارے سے رکوع سجدہ کرے گا۔ 📚حوالہ: (1) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا:2/574 (2) حلبی کبیر:261 (3) طحطاوی:122 (4) بدائع الصنائع:1/284 (5) کتاب المسائل:1/578:579 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ▒▓█ *مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ* █▓▒ مرتب:✍ *مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ* ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
❤️ 👍 4

Comments