Majlisulftawa
January 25, 2025 at 07:01 AM
✨❄️ *اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح*❄️✨
🌻 *نیک کام کے لیے چندے میں جبر کا حکم*
📿 *نیک اور اچھے کاموں کے لیے چندہ وصول کرنے میں جبر کرنے کا حکم:*
کسی نیک اور اچھے کام کے لیے چندہ جمع کرنے کے جائز ہونے کی شرائط میں سے ایک اہم شرط یہ ہے کہ چندہ مانگنے میں کسی بھی قسم کا جبر نہ کیا جائے، کوئی دباؤ نہ ڈالا جائے، کیونکہ چندہ جمع کرنے میں دباؤ ڈالنا، جبر کرنا اور شرم دلا کر چندہ دینے پر مجبور کرنا ناجائز ہے، ایسا چندہ حلال نہیں۔ البتہ چندہ دینے والے کو بھی چاہیے کہ اس نیک کام کی ضرورت واہمیت کے پیشِ نظر خوش دلی سے حسبِ استطاعت تعاون کرلیا کریں۔
(چندہ کے احکام وفضائل، افاداتِ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ)
☀️ السنن الكبرى للبيهقي:
11877- أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ: حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِى حُرَّةَ الرَّقَاشِىِّ عَنْ عَمِّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ: «لَا يَحِلُّ مَالُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ». (كتاب الغصب)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
👍
❤️
3