Sisters in Arms
January 18, 2025 at 09:21 AM
آئی ایس پی آر کی حالیہ انٹرنشپ پروگرام کے تحت DG ISPR کی پاکستان بھر کے طلباء سے خصوصی نشست
آئی ایس پی آر نےپاکستان بھر کے طلبہ کی میڈیا سائنسز میں تربیت کے لئیے موسمِ سرما میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔
جس کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں سے ۲۵۰۰ طلبہ اِس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ اِس پروگرام کی بدولت طلبہ کے لئیے میڈیا انڈسٹری میں روزگار حاصل کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے ۔
اِس پروگرام میں ملک بھر کی نامور تعلیمی شخصیات اور میڈیا کے صحافی اِن طلبہ کی تربیت اور رہنمائی کریں گے ۔
اِسی سلسلے میں DG ISPR نے اِن طلبہ سے اظہار خیال کِیا۔ DG ISPR کی بات چیت کے بعد طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سیشن سے ہمیں پاک فوج کے کردار، ساخت اور کام کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا
سوشل میڈیا Platfoms کے ذریعے افواجِ پاکستان اور دیگر اداروں کے حوالے سے جو ایک منفی تاثر پھیلایا جارہا ہے آجکے سیشن سے وہ تمام ابہام دور ہوئے۔
آج DG ISPR نے جس طریقے سے ہمارے سوالات اور تحفظات کے مدلل جوابات دیے وہ انتہائی تسلی بخش تھے اور ہم اس سیشن سے بہت مطمئن ہیں اور پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔
❤️
👍
18