Sisters in Arms
January 24, 2025 at 03:46 PM
جی او سی پنوں عاقل کے ساتھ کیڈٹ کالج کرمپور کے کیڈٹس کا انٹریکٹو سیشن
میجر جنرل شہریار قریشی، جی او سی 16 ڈویژن پنوں عاقل نے کیڈٹ کالج کرمپور کا دورہ کیا جہاں انکا کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے استقبال کیا
جی او سی نے اپنی آمد پر کلین گرین پاکستان کے تحت پودا لگایا اور ٹری پلانٹیشن مہم کا آغاز کیا
جی او سی نے کیڈٹس کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور جس میں کیڈٹس اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور حصہ لیا اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی
جی او سی پنو عاقل نے پاکستان کو درپیش چیلنجز اور خوشحالی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی
کیڈٹس اور فیکلٹی کی جانب سے جی او سی کے ساتھ سوال و جواب کا طویل اور معنی خیز سیشن جاری رہا
انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے
کیڈٹس اور فیکلٹی ممبران نے جی او سی کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار جانثاری و یکجہتی کیا.
❤️
🇵🇰
👍
💝
7