🧑🏻💻ذہنی آزمائش چینل🌏
February 9, 2025 at 04:20 AM
🌹 جس میں حیا نہیں اس میں ایمان نہیں" اسلام میں عورت کو حیا کی بہت تاکید فرمائی ہے ۔۔!!
حیا اور حجاب شریعت مطہرہ میں عورتوں کا خاص وصف شمار ہوتا ہے۔ اسلام نے عورتوں کو وہ بلند پایا مقام عطا فرمایا جس مقام سے پہلے عورت جاہلی دور میں حقیر, ذلیل تصور کی جاتی تھی, اس کو بے وقعت سمجھا جاتا ہے, لڑکی کا پیدا ہونا عار سمجھا جاتا تھا, اس کو زندہ دفن کیا جاتا ہے۔
مگر اسلام نے عورت کو ایک صحیح مقام دیا, اس کو پستی سے نکال کر عزت والی زندگی نصیب فرمائی یعنی کے اس کا صحیح معیار متعین فرمایا... ان ہی میں سے دو چیزیں حیا اور حجاب بھی ہے.
اسلام میں عورت کو حیا کی بہت تاکید فرمائی ہے, حیا و پاکدامن عورت کا مقام بہت اونچا ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جس میں حیا نہیں اس میں ایمان نہیں" دوسری حدیث میں یہ الفاظ نقل ہے "حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے" ایک اور حدیث میں "حیا سرتاسر خیر ہے" (او کما قال النبی الرحمہ)
اسی طرح حجاب کے تعلق سے بھی اسلام میں کافی تاکید ائی ہے. عورت اسلام کے نزدیک مثل ہیرہ ہے جس کو سرے عام نہیں رکھا جاتا بلکہ اس کو حفاظت کے ساتھ, چھپا کر محفوظ رکھا جاتا ہے ایسی ہی عورت شرعی حجاب میں جب رہتی ہے تو وہ فِتن و شُرور سے محفوظ رہتی ہے, مَردوں کی غلط نظروں سے اس کی حفاظت ہوجاتی ہے۔ شرعی حجاب کیا ہے سر سے لیکر پیر سے پردہ کرنا, صرف اور صرف ایک انکھ کھلی رکھنے کی اجازت ہے وہ بھی مجبوری کی بنا پر جیسے راستہ صاف نظر نہ آتا ہو یا نیچے گرنے کاخوف ہے ۔
آج حجاب حجاب نہیں رہا بلکہ ایک فیشن بن گیا ہے, برقعہ جو اصل حجاب و سَتر کے لئے تھا عورتوں کا مَردوں کے لئے کشش کا باعث بن گیا ہے۔
اللہ تعالی ہم سبوں کو صحیح طور پر شریعت مطہرہ کو سمجھنے, اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہر طرح کے شُرور و فتن سے ہماری اور ہماری آئندہ کی نسلوں کی حفاظت فرمائے, دین حنیف پر ثابت قدم رکھیں اور خاتمہ بالخیر فرمائیں. آمین ۔۔۔!!
❤️
👍
😢
7