مُعاشرے کی اِصلاح✅
February 13, 2025 at 02:10 AM
*Looking Cool* *بہت افسوس ہوتا ہے جب بہت شریف خاندانوں کی بیٹیاں محض Cool دیکھنے کے لیے اپنی حیا اور ایمان کا سودا کر بیٹھتی ہیں۔* کیا ہے یہ Cool؟ .یہ Cool نامی وائرس بلکل ایسا ہی ہے جیسے پہلے دانہ جسم پر معمولی سا بنتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ کینسر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ نوجوان نسل میں Cool دیکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی بےحیائی اور بے شرمی کو اختیار کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ خاص طور پر نوجوان بچیاں جن کو ایک طرف کورین ڈرامے متاثر کر رہے ہیں تو دوسری جانب حجابی انفلنسرز۔۔۔۔۔ ڈیڑھ گز کے کپڑے کو سر پر لیٹ کر گردن میں پھنسا لیا جائے اور سینہ کھولا رکھا جائے لو بن گئی میں Cool. عبایہ کے بٹن ناف تک کھول لیے جائیں۔ ٹخنوں سے اوپر ہوتی جینز میں سے جھانکتے پیر اور پھر نیل پینٹ۔۔۔۔ لگ رہی ہوں نا Cool؟ نقاب کے نام پر ماسک اور وہ بھی مختلف ڈیزائنز کا۔۔۔ صرف یہی نہیں۔ جو کورین ڈراموں سے متاثر ہیں ان کا دماغ دوسری طرح سے خراب ہوا جا رہا ہے۔ گلاس اسکن کے نام پر بغیر سوچے سمجھے کورین پراڈکس خریدی جا رہی ہیں۔ پیسے اور اسکن کی صحت دونوں برباد۔۔۔ بول چال بھی برباد۔۔۔۔ اردو ڈھنگ سے نہ سیکھی لیکن کورین سیکھنے کی جنون سر پر سوار۔۔۔۔۔ ایک اور چیز جو بہت زیادہ میرے مشاہدے میں رہی ہے۔ وہ یہ کہ بات چیت کے دوران کول دیکھنے کے لیے لڑکیوں کا آپس میں ایک دوسرے کو Bro کہنا۔۔۔۔۔ جانی یہ تو آپ کے بھائی کا کمال ہے۔۔۔ (یعنی یہ جملہ ایک لڑکی دوسری سے کہہ رہی ہے)۔ اپنے لونڈا گروپ کی بات ہی الگ ہے۔۔۔ (یہ گروپ لڑکیوں پر مشتمل ہے)۔۔۔ میں آرہا ہوں میں جا رہا ہوں۔۔۔۔۔ ( لڑکوں کی طرح طرز گفتگو) کول دیکھنے کے نام پر والدین کو مما یار بابا یار۔۔۔۔ کہہ کر مخاطب کرنا۔۔۔۔۔ کول دیکھنے کے لیے اپنے والدین کی ازدواجی زندگی( بیڈ روم لائف) کا مذاق اڑانا لونڈا گروپ میں بیٹھ کر۔۔۔۔ شیشہ تو بس ایک طریقہ ہے Super Cool دیکھنے کا۔۔۔۔ Vap ہاتھ میں لے کر کہنا۔۔۔۔۔ پیاری یہ تو بس ایک چسکہ ہے۔۔۔۔ یہ الفاظ کسی بازاری عورت کے نہیں ہے بلکہ۔۔۔۔۔ بارہ سے اٹھارہ سالہ مڈل کلاس لڑکی کے ہیں۔۔۔۔ جس کے ابا اور اماں دونوں کے شجرے میں کوئی کھوٹ نہیں ہے۔ بس دنیا کے ساتھ ساتھ چلنے میں تربیت کی گھوٹی دینا بھول گئے اپنی اولاد کو۔۔۔۔۔۔ یہاں تک کے اکثر جگہوں پر خاص طور پر والد صاحبان کو پتا ہی نہیں ہے کہ جو بیٹی ان کے گھر آنے پر سر سے دوپٹہ نہیں اترنے دیتی وہ لونڈا گروپ میں جرمن جانو یا killer کے نام سے مشہور ہے۔۔۔۔ یہاں تک کے اپنی آئی ڈیز یا دوستوں کے فون میں اپنے نام رکھوائے جا رہے ہیں۔ خلیفہ 2، ڈیول ڈول، Rebellious لڑکی، جنہیں پورن اسٹارس کہا جاتا ہے ان کے نام پر اپنے نام رکھنا۔۔۔۔ ارے یہ سب صرف اور صرف Cool دیکھنے کے لیے ہے۔۔۔۔ اور یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب انسان کو اپنی پہچان ہی نہ ہو۔۔۔ اس کی تربیت میں قرآن اور نماز کو ایک رسم کے طور پر داخل کیا گیا ہو۔ جس کو اصل مقصد حیات کا علم نہ ہو۔۔۔۔ یہ Cool دیکھنے کا جنون شروع ہوتا ہے، تصویروں میں بنائے گئے اس ✌️ نشان سے اور پہنچ جاتا ہے شدید Identity crisis تک۔۔۔۔۔ یہ جنون غافل کر دیتا ہے، بھٹکا دیتا ہے راستہ۔۔۔۔۔۔ نور چھین کر اندھیرا بھرنا شروع کر دیتا ہے۔۔۔۔ اپنی نسلوں کو بچائیں۔۔۔۔ ہوشیار ہو جائیں! اپنی اولاد کو جوڑیں فلسفہ قرآن سے۔۔۔۔۔ اور اس کام کے لیے پہلے خود آپ کو جوڑنا ہوگا اس عظیم کتاب سے۔۔۔۔ کیوں کہ آپ سے سوال ہوگا۔۔۔۔ مسلمان بیٹیوں سے اتنا ہی کہوں گی کہ۔۔۔۔ جو اللہ سے غافل ہو جائے اسے اس کی ذات سے غافل کر دیا جاتا یے، Cool دیکھنے کے لیے اللہ سے رابطے توڑنا کہاں کی logic ہے؟ اللہ سے رابطے جوڑیں۔ اس کے احکامات پر سر تسلیم خم کر کے، ان پر عمل کر کے تاکہ عظمت و احترام سے نوازی جائیں۔ *وما علینا الاالبلاغ* *فیض عالم*
❤️ 👍 😢 🙏 🤲 18

Comments