𝐌𝐚𝐳𝐡𝐚𝐫 𝐐𝐚𝐝𝐫𝐢
January 20, 2025 at 03:43 PM
*🌀نئی دُلھن کی پھبن میں کعبہ نکھر کے سنورا سنور کے نِکھرا*
*حجر کے صدقے کمر کے اِک تِل میں رنگ لاکھوں بناؤ کے تھے*
معراج چونکہ مکہ مکرمہ سے ہوئی (من المسجد الحرام الى المسجد الاقصیٰ ) اس لیے اس رات کعبہ دیکھنے والا تھا ایسے لگتا جیسے دلہن نے خوب بناؤ سنگھار کیا ہوا ہے یعنی نکھر کے سنورا سنور کے نکھرا ، یعنی روشن ہو کر خوب آراستہ ہوا، حسن و جمال کی انتہا ہو گئی کہ حجر اسود جو کعبہ شریف کی کمر میں تل کی طرح ہے اس میں بھی لاکھوں خوبصورتیوں کے رنگ بھرے ہوئے تھے۔ جس سے کعبہ میں اور بھی نکھار و جمال پیدا ہو گیا💕۔
*🌀خوشی کے بادل اُمنڈ کے آئے دِلوں کے طاؤس رنگ لائے*
*وہ نغمۂ نعت کا سَماں تھا حرم کو خود وَجد آرہے تھے*
رحمت و نور کے سارے بادل خوش ہو کر جمع ہو گئے اور نور و رحمت برسانے لگے اور دلوں کے رنگین پرندے اپنا رنگ دکھا کر جھومنے لگے۔ سرکار علیہ السلام کی ہر طرف سے نعتیں پڑھی جارہی تھیں اور کعبہ حضور علیہ السلام کی شان سن کر اور دیکھ کر وجد کر رہا تھا۔ جیسے کہ آپ کی ولادت با سعادت کے وقت کعبہ معظمہ تین دن اور تین راتیں وجد کرتا رہا🧡.
*مظہر قادری*
*Coming Soon Shab -E- Meraaj.....🥰
❤️
26