𝐌𝐚𝐳𝐡𝐚𝐫 𝐐𝐚𝐝𝐫𝐢
January 22, 2025 at 04:55 PM
*محبوب کی مار کا بھی خوف نہ ہونا*
حضرت شبلی علیہ الرحمہ کو دیوانگی کے الزام میں شفا خانہ میں داخل کر دیا گیا۔ کچھ لوگ بغرضِ ملاقات ان کے پاس گئے۔ آپ نے ان سے پوچھا: "تم کون ہو؟"
لوگوں نے کہا: `ہم آپ سے محبت کرنے والے ہیں۔`
یہ سن کر حضرت شبلی علیہ الرحمہ نے ایک پتھر مارنے کیلئے اٹھایا، تو سب بھاگ کھڑے ہوئے۔ اس وقت آپ نے فرمایا:
`اگر تم واقعی مجھ سے سچی محبت کرنے والے ہوتے تو مار کے ڈر سے نہ بھاگتے` کیونکہ محبت کرنے والے اپنے محبوب کی بلا سے بھاگا نہیں کرتے۔"
(کشف المحجوب ص 451)
❤️
👍
32