𝐌𝐚𝐳𝐡𝐚𝐫 𝐐𝐚𝐝𝐫𝐢
January 24, 2025 at 06:43 PM
ذہین بھیڑیا اور زندگی کا سبق جب ایک بوڑھے بھیڑیے نے اپنے بچے کو زندگی کے اصول اور جینے کا فن سکھانے کا ارادہ کیا، تو وہ اسے بھیڑوں کے ایک ریوڑ کے پاس لے گیا۔ اس نے کہا ان کا گوشت بہت مزے دار ہوتا ہے پھر چرواہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا لیکن اس آدمی کی لاٹھی بہت دردناک ہے، اس سے بچ کے رہنا پھر جب بچے نے بھیڑوں کے قریب ایک کتے کو کھڑا دیکھا تو کہا یہ تو ہمیں جیسا لگتا ہے، ابو تب بوڑھے بھیڑیے نے جواب دیا جب اس مخلوق کو دیکھو، تو فوراً بھاگ جانا کیونکہ زندگی میں ہمیں جو بھی تکلیف ملی وہ انہی کی وجہ سے تھی جو بظاہر ہمارے جیسے نظر آتے ہیں، لیکن حقیقت میں ہمارے نہیں ہوتے بے شک ہر وہ شخص جو بظاہر ہمارے جیسا دکھائی دے، ضروری نہیں کہ وہ ہمارا خیرخواہ ہو
👍 ❤️ 😂 😮 34

Comments