𝐌𝐚𝐳𝐡𝐚𝐫 𝐐𝐚𝐝𝐫𝐢
January 25, 2025 at 06:49 PM
*موازنہ*
موازنہ ایک مرض ہے، یہ بہت بڑی بیماری ہے۔ شروعات سے ہی ہمیں موازنہ کرنا سکھایا جاتا ہے۔ آپکی ماں آپکا موازنہ دوسرے بچوں سے کرنے لگتی ہے۔ آپکے والد موازنہ کرتے ہیں۔ آپکے استاد کہتے ہیں، "جونی کو دیکھو، وہ کتنا اچھا کرہا ہے، اور تم کچھ بھی ٹھیک نہیں رہے ہو۔
آغاز سے ہی تم سے کہا گیا ہے کہ، خود کے مقابلے دوسروں سے کرو۔ یہ بہت بڑی بیماری ہے، یہ کینسر کی طرح ہے جو تمہاری روح کو تباہ کئے جاتا ہے۔
ہر شخص منفرد ہے، اوروں کے مقابلے ممکن نہیں ہے، میں، بس میں ہوں، اور آپ صرف آپ۔ دنیا میں کوئی بھی نہیں جس کے ساتھ آپ کا مقابلے کیا جائے۔ کیا تم گلاب کا مقابلہ کول کے پھول سے کرسکتے ہو؟ کیا تم آم کا مقابلہ سیب سے کرسکتے ہو؟ ۔ یقینا آپ ان کا موازنہ نہیں کرسکتے۔ آپ جانتے ہو کہ وہ مختلف ہیں - مقابلہ ان میں ممکن نہیں۔ انسان کوئی کردار نہیں ہے۔ ہر شخص منفرد ہے تمہارے جیسا شخص پہلے کبھی نہ ہوا اور نہ ہی دوبارہ کبھی ہوگا۔
*✍🏻:مظہر قادری*
👍
❤️
17