𝐌𝐚𝐳𝐡𝐚𝐫 𝐐𝐚𝐝𝐫𝐢
January 27, 2025 at 12:01 PM
اوج پانا میرے حضور کا ہے
عرش جانا میرے حضور کا ہے
عرش سے بھی پرےوہ ہو آئے
آنا جانا میرے حضور کا ہے
شادیا نیں بجیں شبِ معراج
آج جانا میرے حضو ر کا ہے
حق تعالیٰ کا جلوہ راتوں رات
دیکھ آنا میرے حضو ر کا ہے
بیٹھے بیٹھے مدینہ گھوم آئے
کیا بلانا میرے حضور کا ہے
دینے والی ہے ذات ﷲ کی
پر دلانا میرے حضور کا ہے
قبر کا خوف مجھے ہو کیو ّں کر
وہاں پہ آنا میرے حضور کا ہے
غم نہ محشر کی دھوپ کا ہے وہاں
شا میانہ میرے حضور کا ہے
کا ش کہنے لگیں یہ لوگ عبید
توُ دیوانا میرے حضور کا ہے
دل عبیدِ رضا کا ہے گلشن
دل سجانا میرے حضور کا ہے
میں ہوں تیا ر انتظار یہ ہے
کب بلانا میرے حضور کا ہے
لعل ویعقو ت و نیلم و مرجان
ہر خزانہ میرے حضور کا ہے
❤️
19