SIALKOT BEAUTY NEWS
SIALKOT BEAUTY NEWS
February 10, 2025 at 12:37 PM
سیالکوٹ سمیت پسرور چند بااثر افراد کا پریشر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سستی جبکہ تجاوزات میں آنے والی مختلف دکانیں گھر عمارتیں چھوڑ دی گئیں جبکہ چند جگہوں پر جہاں 10,12,8 فٹ تجازوات گرانی تھی کم ہو کر 2/4 فٹ تک پہنچ گئی ہیں تو کہیں بلکل ہی ختم کردی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی تجاوزات کے خلاف مہم پسرور میں دم توڑتی نظر آرہی ہے، پسرور میں ماڑے بندے کے لیے قانون اور تو تگڑے بندے کے لیے قانون اور، ایسا آخر کیوں؟؟؟؟ کب تک ایسا ہوتا رہے گا؟؟؟؟ تگڑے بندوں کو سپیر کرنا تھا تو ماڑوں کے ساتھ کیوں رویہ سخت رکھا گیا، ایسا ہی کرنا تھا تو آپریشن کی ضرورت ہی نہیں تھی، روڈ 66 فٹ کلئیر کرنا تھا جبکہ انفارمیشن ملی ہے اب 50 فٹ کیا جائے گا، جبکہ کچھ جگہوں سے پچاس فٹ بھی نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرنوالہ اس چیز کا نوٹس لیں، اور اس میں ملوث تمام سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں، اور تگڑوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے، بات اگر کریں تو سب سے پہلے اللہ کا گھر لال مسجد، جسکو خود ہی شہید کیا جارہا ہے تاکہ روڈ کھلا ہو جائے، تو سوچئیے مسجد اللہ کے گھر سے اہم تو کوئی چیز نہیں اگر اُس کو شہید کیا جاسکتا ہے تو تگڑے لوگوں کی عمارتوں کو کیوں نہیں گرایا جاسکتا، ؟؟؟ یہاں تگڑے بندوں کے لیے قانون میں بھی ریلیف, اور ماڑے بندے کے لیے سخت کردیا جاتا ہے،
👍 😢 😮 ❤️ 💯 🙏 21

Comments