
SIALKOT BEAUTY NEWS
26.0K subscribers
About SIALKOT BEAUTY NEWS
Sialkot Beauty Is The First Biggest Urdu News Channel Of District Sialkot On Whatsapp/Instagram/Facebook They Provides Sialkot Latest Local News 24/7 SIALKOT BEAUTY BY (ABDULLAH BUTT)
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایران کے صدر مسعود پیزوہشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ یو اے ای کا ایران کی حمایت کا اعلان موجودہ حالات میں ایران اور اسکی عوام کے ساتھ ہیں اماراتی صدر نے کہا کہ ان کا ملک تمام فریقین کے ساتھ مسلسل سفارتی رابطے رکھ رہا ہے، اور خاص طور پر ایران اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں مزید اہم اقدام میں، امارات نے ایران سے تعلق رکھنے والے قیدیوں اور اُس ویزا کی مدت ختم ہونے پر جو افراد وہاں پھنسے ہوئے تھے، اُن کے جرمانے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خصوصی رعایت 2025 کے آخر تک نافذ رہے گی

آئندہ ہفتے انتہائی اہم ہےہوسکتاہےاس سےپہلےبڑی کارروائی ہو ایرانی40سال سےامریکامردہ باداسرائیل مردہ بادکےنعرےلگارہےہیں ٹرمپ نے مزید کہا امریکاایران کی جوہری تنصیبات پرحملےکرےگایانہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا صحافی نے سوال کیا آج اپکی پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم مُنیر سے ملاقات ہے جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہا آئ لو پاکستان مجھے پاکستان سے پیار ہے پاکستان کے آرمی چیف ملک کی بااثر شخصیت ہیں پاک بھارت جنگ بندی میں کروائی ہے ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا کریڈٹ لے لیا۔

شہر میں ڈمپرز پر فوری پابندی لگائی جائے! رہائشی علاقوں اور مصروف سڑکوں پر بھاری گاڑیوں ہائی ویکل کا داخلہ موت کا پروانہ بن چکا ہے۔ سیالکوٹ جیسے پرامن شہر میں معصوم جانیں ڈمپرز کی زد میں آ رہی ہیں ڈی سی سیالکوٹ سے گزارش ہے ڈمپرز کا دن کے وقت شہر میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہو صرف رات بارہ کے بعد مخصوص اوقات میں اجازت دی جائے وہ بھی اجازت نامے کے ساتھ ہر ڈمپر پر GPS اور رفتار کنٹرول سسٹم لازمی کیا جائے خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے ہماری سڑکیں محفوظ ہوں گی تو زندگیاں بچیں گی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہای نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایرانی عوام کسی بھی مسلط کردہ امن کو قبول نہیں کریں گے” اور “امن یا جنگ کسی پر مسلط نہیں ہو سکتی دشمن دباؤ ڈالے گا تو کوئی صلح نہیں ہو گی، ایک اور عاشورہ واقع ہو گا، ایران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایران کسی قسم کی صلح یا سمجھوتہ نہیں کرے گا، بلکہ وہ قربانی دینے کو ترجیح دے گا، جیسا کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے کیا تھا جو امام حسینؑ کی قربانی کو اپنا ماڈل سمجھتے ہیں، اور ظلم کے آگے سر جھکانے کو ایمان کے خلاف تصور کرتے ہیں کہ ایران ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کرے گا، چاہے اس کی قیمت کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای۔ کربلا ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ جب دین خطرے میں ہو، تو خون دینا پڑتا ہے، سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔امام حسینؑ نے جنگ اس وقت کی جب حق و باطل کی سرحدیں مٹنے لگیں، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

🐛 “سیالکوٹ کی عوام میں کونسا کیڑا ہے جو چوڑ موڑ چوڑ مر کرتا ہے؟” حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے نہروں، دریاؤں اور ڈیموں میں نہانے پر واضح پابندیاں لگائی گئی ہے لیکن روزانہ کی بنیاد پر حادثات اور ڈوبنے کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں لیکن پھر بھی عوام بما فیملی نہروں کناروں پر جا رہی ہے اورسوشل میڈیا پر ویڈیوز آتی ہیں جہاں لوگ خطرناک مقامات پر نہاتے، ڈائیویں لگاتے نظر آتے ہیں اور کئی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

سیالکوٹ کے علاقے نواں پنڈ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا

سیالکوٹ: ٹی ایم اے ملازمین تنخواہوں سے محروم، احتجاج پر مجبور سیالکوٹ کے کچہری چوک میں آج ٹی ایم اے (تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن) کے ملازمین نے شدید احتجاج کیا۔ ملازمین کا مطالبہ: “ہمیں تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں!” تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے سیکڑوں خاندانوں کو مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ بجلی کے بل، بچوں کی فیسیں، راشن، علاج سب متاثر! گزارش ہے تین ماہ کی رکی ہوئی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں مستقل بنیادوں پر تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا نظام وضع کیا جائے احتجاجی ملازمین سے مذاکرات کیے جائیں، نہ کہ نظر انداز

خوش آئند خبر ہے کہ سیالکوٹ سے دبئی اور دبئی سے سیالکوٹ کے لیے Air Sial نے اپنی باقاعدہ پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ قدم نہ صرف سیالکوٹ کے عوام کے لیے آسانی کا باعث ہے بلکہ کاروباری، تجارتی اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی بڑی سہولت فراہم کرے گا ✈️ تفصیلات: 📍 روٹ: سیالکوٹ ↔ دبئی 🛫 ایئرلائن: ایئر سیال (AirSial) 📅 فلائٹس: باقاعدگی سے شیڈول (ہفتے میں متعدد پروازیں) 📌 ایئرپورٹس: • سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (SIAL) • دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات جہلم وزیرآباد، نارووال، سمبڑیال اور دیگر قریبی شہروں کے مسافروں کو براہِ راست سفری سہولت کم خرچ، بہتر سروس، اور وقت کی بچت کاروباری طبقے اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت


ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو کہا میں پاکستان سے بہت پیار کرتا ہوں، آئی لو یو پاکستان، ٹرمپ

سیالکوٹ تھانہ بڈیانہ کے زیر حراست 302 کا ملزم عدالت کے باہر سے بڑی ہی آسانی سے فرار ہوگیا ہے تھانہ بڈیانہ میں درج مقدمہ 302 کا ملزم ایڈیشنل سیشن جج پسرور کی عدالت کے باہر سے پولیس کی موجودگی کے باوجود، ہتھکڑی چھڑوا کر فرار ہو گیا کیا ہتھکری پالسٹک کی تھی سوال پیدا ہونے لگے؟ پولیس اہلکاروں کی غفلت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، اور اس واقعے نے سیکیورٹی کے نظام پر شدید تحفظات پیدا کر دیے ہیں کیا پولیس اہلکار شاملِ جرم تھے یا محض غفلت کے مرتکب؟ مزید تحقیقات جاری ہیں، اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں