
Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
February 15, 2025 at 01:32 PM
*منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) بریگیڈیئر عظمت شبیر کی سنٹرل پولیس آفس آمد،*
ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر عظمت شبیر کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات،
ریجنل جی ایم بریگیڈیئر زاہد میتلا، جنرل مینجر پی ایم او کرنل فرخ، جی ایم کمرشل سید عامر جاوید، بزنس ڈویلپمنٹ مینجر حسن سجاد خان وفد میں شامل،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی این آر ٹی سی نے ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،
پنجاب پولیس اور این آر ٹی سی کے درمیان کوارڈینیشن، ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ کے فروغ پر اتفاق رائے،
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کو سیف سٹی پر منتقل کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب
این آر ٹی سی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو جدید مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس میکانزم کی تشکیل میں بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے، آئی جی پنجاب
دہشت گردی، شرپسندی، جرائم کی سرکوبی میں پنجاب پولیس کی قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہیں، ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر عظمت شبیر
سیف سٹیز پراجیکٹس نیشنل سکیورٹی سے منسلک، امن اور معاشی سرگرمیوں کا پیش خیمہ ہیں، ایم ڈی این آر ٹی سی
سیف سٹیز پراجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل این آر ٹی سی کا بنیادی فوکس ہے، ایم ڈی این آر ٹی سی
پنجاب پولیس کو ٹیلی کمیونیکیشن آلات، ڈرونز، تھرمل امیجنگ سمیت جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب
وفد کو شہدا و غازی والز، میوزیم، کانسٹیبلری لاوئج سمیت سی پی او کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر عظمت شبیر کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی لاجسٹکس شارق کمال، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ عمران احمر، ایس ایس پی ٹیلی علی ضیا، اے آئی جی لاجسٹکس، اے آئی جی آپریشنز سمیت سینئر افسران موقع پر موجود