🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں ⬅️ اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس Islamic Post, Videos, Status, Follow
🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں ⬅️ اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس Islamic Post, Videos, Status, Follow
February 17, 2025 at 11:35 AM
💐روزے کا مقصد پانے کی کوشش میں رہیں: 💐 روزے کا مقصود اپنے اندر تقویٰ پیدا کرنا ہے۔ اور تقویٰ یہ ہے کہ انسان حرام چیزوں سے اجتناب کرے، خدا کی فرماں برداری میں لذت اور نافرمانی میں نفرت محسوس کرے اور یہ جوہر پیدا کرنے میں روزہ اس قدر مؤثر اور کامیاب ہے کہ کوئی بھی دوسری عبادت اس کا بدل نہیں بن سکتی، اگر ہم اپنے روزوں سے تقویٰ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے سود، دھوکا، فریب اور حرام چیزوں سے قطعی اجتناب کریں، حرام روزی کے ساتھ کوئی بھی عبادت قبول اور کوئی بھی نیک عمل عملِ صالح نہیں ہوتا۔ اپنی زبان پر قابو رکھیں، زبان سے کسی کی غیبت، چغلی، بدکلامی وغیرہ سے بچنا بھی روزہ ہے، ہمارے ذمے کسی کا کوئی مالی حق، یا کسی کا کوئی حقِ جانی دبا رکھا ہے، یا کسی پر کوئی زیادتی کی ہے، یا کسی کا کوئی قرضہ ہے تو اولین فرصت میں صاحبِ معاملہ کا حق ادا کردیں، اگر ادا کرنے کی طاقت نہ ہو تو اس سے مل کر معاملہ ضرور صاف کرلیں۔ #رمضان_المبارک #شھر_رمضان #استقبال_رمضان https://whatsapp.com/channel/0029VaECwwiDeON4bsKzyT2f *رمضان سے متعلق پوسٹیں بیانات نظمیں حاصل کرنے کے لیے ہمارا چینل فالو کریں🪀* ❤️     ✍🏻ㅤ   📩      📤 ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ   ˢᵃᵛᵉ     ˢʰᵃʳᵉ
❤️ 4

Comments