Asif Mahmood
February 17, 2025 at 02:30 PM
لیجیے جناب ، سینیٹ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور ( جی ہاں متفقہ طور پر منظور۔ بند بانٹ پر سب راضی) ۔ اپنی ہی تنخواہوں میں جب چاہو خود ہی اضافہ کر لو۔ اس اشرافیہ کا پیٹ شاید قبر کی مٹی بھی نہ بھر سکے۔ بات بات پر ایک دوسرے کو کاٹ کھانے والے والوں کا اتفاق بھی ہوا تو کس بات پر ، مبارک ہو۔ مبارک ہووووو لیکن یہ تماشا یہاں ختم نہی ہوا۔ غیر سنجیدگی کی مضحکہ خیز ترین شکل وزیر قانون کا یہ ارشاد گرامی تھا کہ جس رکن پارلیمان کو یہ اضافہ منظور نہیں وہ اپنے نام دے دیں۔ ( یعنی کرنی تو ہم نے اپنی مرضی ہے جسے بہت تکلیف ہے وہ نام دے دے تا کہ اس کی تنخواہ مین اضافہ نہ کیا جائے) اس افتاد طبع کے لوگ ہمارے وزیر بن بیٹھے ہیں ، وہ بھی قانون کے۔ وزیر کو دیکھ کر روئیے اور معزز اراکین پارلیمانن کو دیکھ کر ہنسیے۔ یہ معلوم انسانی تاریخ کے آخری میوے ہیں جو آرٹیکل 62 کے تحت سچے ، دیانت دار ، امانت دار ، بالغ نظر ، اور پتا نہیں کیا کیا ہیں۔ ۔۔۔۔ آصف محمود
😢 👍 ❤️ 😡 😂 😭 😮 40

Comments