Sisters in Arms
February 17, 2025 at 10:46 AM
طلباء وطالبات کی درخواست پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں مسجد کی تعمیر مکمل کر لی گئی ۔ گزشتہ سال نومبر میں یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے طلباء و طالبات کی جانب سے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران مسجد کی تعمیر کے لئے درخواست کی گئی ۔ اس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر مسجد کی تعمیر شروع کی گئی جو کہ بہت قلیل مدت میں مکمل کر لی گئی ۔ یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں جامع مسجد فاروق اعظم کی تعمیر پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء و طالبات نے نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ مسجد میں دیگر تمام سہولیات سمیت خواتین کے لئے علیحدہ جگہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء اور طالبات نے مسجد کی تعمیر کو اہم قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
❤️ 👍 8

Comments