MG News
MG News
February 25, 2025 at 01:21 PM
تقریباً دو دن پہلے تھانہ قائد آباد کے حدود میں چند نامعلوم افراد نے ڈکیتی کی کوشش کرکے دو افراد کو زخمی کردیا تھا۔ ملزمان کو پکڑنے کیلئے ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد شہباز خان نے ایک آپریشن شروع کیا اور چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تحصیل درگئی کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنے کے حوالے سے ایک آپریشن شروع کی ہے اور پوسٹ کمانڈران کو منشیات فروش کے خلاف ٹارگٹ دیتے ہوئے حکم دیا کہ منشیات فروشوں کے سپلائی چین کو توڑا جائے اور اس مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کی جائے۔ انھوں نے پوسٹ کمانڈران کو جوئے کے اڈوں اور چوروں کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ اور ملاکنڈ لیویز کی اولین ترجیح ہے اور پوسٹ کمانڈران کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ نرمی سے پیش آیا کریں اور انہیں متنبہ کیا کہ عوام کے ساتھ بدتمیزی اور بدکلامی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division #dcmalakand #malakand #kpinfo #cmkp
Image from MG News: تقریباً دو دن پہلے تھانہ قائد آباد کے حدود میں چند نامعلوم افراد نے ڈک...

Comments