
MG News
6.4K subscribers
About MG News
حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمیں فالو کریں
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کا امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، اوورسیز پاکستانیوں نے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج کی شاندار کارکردگی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھرپور سراہا، آئی ایس پی آر......!

آج کے دن صبح سے لپکر اب تک ایران اور ازرائل نے ایک دوسرے پر شدید بمباری کی ہیں کسی قسم جانی نقصان کی اطلاع ابھی تک نہیں ملی۔۔۔۔۔۔!

📌 پانچویں دن بھی مسجد اقصیٰ کی بندش جاری، قابض افواج کی مذہبی جنگ شدت اختیار کر گئی قابض صیہونی افواج کی جانب سے پانچویں دن بھی مسجد اقصیٰ المبارک کو نمازیوں کے لیے بند رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ اقدام ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کی آڑ میں "ہنگامی حالات" کا بہانہ بنا کر کیا جا رہا ہے، جو کہ درحقیقت قبلہ اول پر منظم حملے اور مذہبی جارحیت کا تسلسل ہے۔ اس کے برعکس، صیہونی حکام نے گزشتہ شب قابض فوجیوں اور انتہاپسند یہودی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ کے نزدیک مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی۔ صیہونی حاخامات اور فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے شمال مشرقی کونے میں واقع حائط البراق کے نیچے شوفار (یہودی بگل) بجایا، جسے وہ اپنے فوجیوں کی حمایت کا مظاہرہ قرار دیتے ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف اسلامی مقدسات کی توہین ہیں بلکہ اقصیٰ کی مکمل یہودیت کی طرف واضح پیش قدمی اور صریح اشتعال انگیزی ہیں، جنہیں روکنا امتِ مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔....!

ایران جلد گرفتار خاتون اسرائیلی پائیلٹ کے اعرافی بیان کو میڈیا پر نشر کرے گا۔ پائیلٹ کا بیان سب کو ہلا کر رکھ دے گا ایرانی سفارتکار امیر الموسوی کا انکشاف.....!

ہم میزائلوں سے تنگ آچکے ہیں‘، جنگ سے خوفزدہ اسرائیلی کشتیوں کے ذریعے ملک سے فرار ہونے لگے تل ابیب: ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی میزائل حملوں سے تنگ اسرائیلی سمندری راستے سے ملک سے فرار ہونے لگے۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کی ایک رپورٹ کے مطابق فضائی حدود بند ہونے اور پروازیں معطل ہونے کے بعد اسرائیلی شہری کشتیوں کی ذریعے ملک چھوڑ کر قبرص جانے لگے ہیں۔ اخبار کے مطابق ہرزلیا کے مرینا نے اب ایک عارضی ائیرپورٹ کی صورت اختیار کرلی ہے۔ اسرائیل سے نکلنے کے خواہش مند افراد یہاں صبح 7 بجے سے ہی پہنچنا شروع ہوجاتے ہیں، یہ اپنی مخصوص یاٹ تلاش کرتے ہیں جو انہیں قبرص پہنچائے گی اور وہاں سے وہ کہیں بھی چلیں جائیں گے، انہیں بس اسرائیل سے نکلنا ہے۔ سمندری راستے سے ملک چھوڑنے سے متعلق فیس بک پر قائم گروپس میں سیکڑوں افراد اسرائیل سے سمندری راستے سے نکلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ہرزلیا، حیفا اور عسقلان جیسی بندرگاہوں پر نجی یاٹ مالکان 10 مسافروں پر مشتمل گروپس کی روانگی کا بندوبست کر رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق مسافروں میں سے زیادہ تر کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیل میں مقیم نہیں اور صرف واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں، کچھ کہتے ہیں وہ بیرون ملک اپنے بچوں یا شریک حیات کے پاس جا رہے ہیں، صرف چند ایک نے دبے لفظوں میں اعتراف کیا کہ وہ ایرانی میزائل حملوں کے خوف سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نشست کے لیے ڈھائی ہزار اسرائیلی شیکل (تقریباً 700 امریکی ڈالر) تک ادا کیے، کچھ کے مطابق انہیں 6 ہزار شیکل تک کی قیمت بھی بتائی گئی تھی۔ ایک مسافر نے کہا کہ یہ سب طلب اور رسد کا کھیل ہے، کچھ یاٹس تیز رفتار ڈیزل انجن کی مدد سے8 گھنٹے میں قبرص پہنچا دیتی ہیں اور کچھ لگژری کیبنز کی سہولت بھی دیتی ہیں جس سے قیمت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ایک یاٹ کے کپتان نے خبردار کیا کہ کئی یاٹس بغیر لائسنس یا انشورنس کے لوگوں کو لے جا رہی ہیں جو غیر قانونی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق بندرگاہ پر موجود ایک جوڑے نے جنگ سے بھاگنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم میزائلوں سے تنگ آچکے ہیں‘۔ #ایران_اسرائیل_جنگ #اسرائیلی_شہری #بیرونی_ممالک_فرار #خوف_وہراس #دہشت۔۔۔۔۔۔!

اسرائیلی حملے کے بعد تہران کی دیزلآباد جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد قیدی ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی قیدی فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو گئے!۔۔۔۔۔۔!

🔴⚠️ اہم وارننگ – پاکستان آرمی کا نام استعمال کرنے والوں سے ہوشیار! ⚠️🔴 📌 پاکستان آرمی کا کوئی حاضر سروس فرد سوشل میڈیا پر سرگرم نہیں ہوتا! نہ انہیں میڈیا پر کام کی اجازت ہے، نہ وہ کسی گروپ میں شامل ہوتے ہیں۔ ❗کچھ جعلی دانشور اور یوٹیوبر خود کو “اداروں کا بندہ” ظاہر کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ یہ سراسر فریب اور جھوٹ ہے۔ ⚠️ پاکستان آرمی یا حساس ادارے کا نام استعمال کر کے اگر کسی نے غلط کام کیا، تو مکمل ذمے داری اسی شخص پر ہو گی۔ 📢 یاد رکھیں: تعریف ہونا الگ بات ہے خود کو ادارے کا حصہ ظاہر کرنا جرم ہے ❗ پاکستان ایک جماعت ہے، ہم سب کارکن ہیں… لیکن کوئی بھی فوجی نہیں بن سکتا صرف دعویٰ کر کے! ⛔ اپنے ہوش ٹھکانے رکھیں۔ سادہ لوگوں کو بیوقوف بنانا بند کریں۔ ادارے کے نام کا غلط استعمال نہ کریں، ورنہ انجام سخت ہو گا۔ 🔐 محب وطن بنیں، ڈرامے باز نہیں.....!


ریاستِ مدینہ کے وژن کی عملی تعبیر — خیبر پختونخوا کی جیلوں میں منشیات کے عادی قیدیوں کیلئے بحالی مراکز قائم عمران خان کے ریاستِ مدینہ کے نظریے کی روشنی میں، وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا کی تمام سنٹرل اور ضلعی جیلوں میں منشیات کے عادی قیدیوں کے لیے بحالی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں نہ صرف علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ قیدیوں کی نفسیاتی مشاورت، دینی تعلیم، جسمانی سرگرمیوں، کھیلوں اور فنی تربیت کا بھی باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد منشیات کے عادی قیدیوں کو اس لعنت سے نجات دلا کر انہیں معاشرے کا مفید اور باعزت شہری بنانا ہے، تاکہ رہائی کے بعد یہ افراد نئی زندگی کا آغاز ایک مثبت سوچ اور عملی مہارتوں کے ساتھ کر سکیں۔.....!