Dawn News

Dawn News

1.2M subscribers

Verified Channel
Dawn News
Dawn News
March 1, 2025 at 07:56 AM
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قدیم جامعہ ہے، جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے، یہ سچے پاکستانی ہیں، اس واقعے پر قوم افسردہ ہے، ہم اس دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا، اس امن کے لیے 80 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کی قربانیاں دیں، امن لانے کے لیے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، تاہم ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھاچکی ہے، اس کی وجوہات ہم سب جانتے ہیں، لیکن اس وقت میں اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔ https://www.dawnnews.tv/news/1254189/
Image from Dawn News: وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قدیم جامعہ ہے، جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم ک...
😂 😢 👍 ❤️ 🙏 😮 322

Comments