
Sindh Government
February 18, 2025 at 09:23 AM
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 18 فروری 2025ء
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں بزنس فیسلیٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کا فالو اپ اجلاس*
اجلاس میں صوبائی وزراء؛ شرجیل میمن، ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، محمد بخش مہر، جام اکرام اللہ دھاریجو، شاہد تھہیم، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر موجود
تاجر برادری میں عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، زبیر موتی والا، ثاقب مگون، جاوید بلوانی، ڈاکٹر زیلف منیر اور دیگر شریک
بزنس فیسلیٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کی سات سب-کمیٹیز نوٹیفائی ہو چکی ہیں
سات سب-کمیٹیز میں 5 کے اجلاس بھی کیئے گئے ہیں، اجلاس میں آگاہی
جن سب-کمیٹیز کے اجلاس ہوچکے ہیں ان میں انڈسٹریل پالیسی اینڈ ایزی آف ڈوئنگ بزنس، انفرااسٹیکچر سیکٹر کمیٹی، ہاؤسنگ کنسٹریکشن اینڈ ٹاؤن پلاننگ سیکٹر کمیٹی، انرجی اینڈ واٹر، سیوریج سیکٹر کمیٹی، انکروچمینٹ / لینڈ گریبنگ کمیٹی شامل ہیں
گیس کی یو ایف جی یا گیس لیکیجز کے نقصانات کو کم کروانے کے لیئے اقدامات کیئے جائینگے، فیصلہ
گیس کی یو ایف جی کم ہوگی تو گیس کی قیمت کمی ہوگی اور صنعت کو فائدہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
این این جی کی درآمد کی وجہ سے زیادہ نقصانات ہیں، صنعتکار
مقامی گیس کافی موجود ہے اور اس کے نقصانات کم کرکے استعمال میں لایا جائے، صنعتکاروں کی تجویز
جب تک مزید صنعتیں نہیں لگیں گی بجلی کے ریٹ کم نہیں ہونگے، صنعتکاروں کی رائے
وفاقی حکومت کو کےالیکٹرک میں نمائندگی دینے کیئے خط لکھنے کا فیصلہ
ایک نمائندہ وفاق، ایک چیمبر اور ایک سندھ حکومت کا کےالیکٹرک میں ہونا چاہیے، اجلاس میں اتفاق
کوئلے کے مختلف منصوبوں پر بزنس کمیونٹی سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے
بزنس کمیونٹی کے ساتھ بیٹھ کر منصوبوں کو حتمی شکل دیں، وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر توانائی کو ہدایت
اجلاس میں سوشل سکیورٹی کے چارجز کو کم کرنے کی تجویز دی گئی
بزنس کمیونٹی کو کہا گیا کہ انفرااسٹیکچر سیس کا کیس عدالت سے واپس لیں
180 بلین روپے عدالت میں ہیں، اگر کیس واپس لیا جائے گا تو یہ رقم انفرااسٹیکچر پر خرچ کیئے جائینگے
انفرااسٹیکچر سیس کا مسئلہ کمیٹی میں بیٹھ کر حل کرنے کا فیصلہ
حکومت گیس ڈالر میں خرید کرتی ہے اور روپے میں بیچتی ہے، جس کی وجہ سے قیمت بڑھ جاتی ہے
ہمیں گیس یا بجلی کی ڈیلز ڈالر میں نہیں کرنی چاہئے، صنعت کاروں کی رائے
آپ تجاویز بناکر دیں میں وفاقی حکومت سے بات کرونگا، وزیراعلیٰ سندھ کی صنعتکاروں کو ہدایت
26 فروری کو انفرااسٹیکچر کی ڈولپمینٹ پر اجلاس کروں گا، وزیراعلیٰ سندھ
صنعتی علاقوں میں انفرااسٹیکچر کی ترقی سے متعلق صنعتکاروں سے مشاورت کروں گا، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں ٹریفک سگنل کے مسائل ہیں جو زیادہ تر خراب ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ ٹریفک سگنلز ٹھیک کرنے کیلئے میئر کراچی کو ہدایت دیدی
جو پارکنگ ایریا ختم کر کے گدام بنائے گئے ہیں انہیں ختم کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ٹاسک دیدیا
👍
❤️
😂
🙏
😢
😮
41