
Sindh Government
February 18, 2025 at 03:19 PM
ڈائریکٹو ریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ18فروری 2025
کراچی 18 فروری ۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں حادثات اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایک اہم ترین اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، اے این پی کے رہنما شاہی سید، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، متحدہ رہنما افتخار عالم، طٰہٰ حسین، جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق، ٹرانسپورٹرز ڈمپر ایسو سی ایشن کے لیاقت محسود، واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے سردار عبدالحمید، کراچی گڈز کے محمد رمضان ، غلام محمد آفریدی، الحاج یوسف خان اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں کراچی میں ہونے والے روڈ حادثات، ہیوی ٹرانسپورٹ کے اوقات کار، اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں کراچی جیل چونگی کے علاقے میں گذشتہ رات روڈ حادثے میں ایک شہری کی ہلاکت اور اس کے بعد پانچ گاڑیوں کو نظر آتش کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار ، ڈاکٹر فاروق ستار، شاہی سید، علی خورشیدی اور نائب امیر جماعت اسلامی مسلم پرویز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد حادثات اور واقعات کو روکنے کے لئے غور و فکر کرنا تھا، اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنا موقف رکھا اور ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنے مسائل بتائے ہیں ۔
شر جیل انعام میمن نے کہا کہ اجلاس کے بعد ہم تمام ایک بات پر متفق ہوئے ہیں کہ حادثات کوئی سیاسی ایشو نہیں ہیں بلکہ یہ ایک انتظامی مسئلہ ہے ، ایم کیو ایم اور اے این پی نے بھی کہا ہے کہ کہ حادثات سیاسی ایشو نہیں ہے ۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گذشتہ روز کے واقعے پر وزیر اعلی سندھ ٰ نے برہمی کا اظہار کیا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں ہمارا اتفاق ہوا کہ حادثات پر سیاسی بیان بازی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ کراچی شہر کا امن امان برقرار رہے ۔سیاسی بیان بازی کا فائدہ کوئی تیسری قوت نہ اٹھائے، آج کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ حادثات کو سیاسی رنگ نہیں دیا جائے گا اور تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائیگا ہم سب پاکستانی ہیں، ہم سب کو مل کر اپنا ملک بنانا ہے ۔کراچی شہر کے مسائل حکومت کے لیے ضرور چیلنج ہیں ،
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ہیوی ٹریفک کراچی میں چلتی ہے ۔ہمارے پاس چیلنجز ہیں لیکن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایک بھی حادثہ نہ ہو۔انہوں نے ٹرانسپوٹرز سے بھی کہا ہے کہ اپنے ڈرائیورز کو کہیں گاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اب کوئی شعلہ بیانی نہیں کرے گا، کل شرپسندی کرنے والے 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے عوام نفرت پھیلانے والوں پر کان نہ دھریں ۔
👍
❤️
😂
😮
😢
51