
🫶حقوقِ زوجین و تربیتِ اولاد🫶
March 1, 2025 at 02:16 AM
`تراویح کے متعلق اہم باتیں`
پہلی بات یہ کہ
اپنے صحیح حفاظ کی قدر کیجیے۔۔ انہوں نے کائنات کا سب سے عظیم کلام سنبھالا ہے۔ کہ کتنے خوش بخت ہیں کہ رب انہی خوش نصیبوں کے ذریعہ سے قرآن کو محفوظ فرما رہا ہے۔۔۔ وہ کلام کہ جس کا بوجھ اونٹ بھی نہ برداشت کر سکا کہ جب نازل ہوتا تو وہ بھی بیٹھ جاتا۔۔
📍مکمل دلچسپی سے، شوق سے قرآن سنیں اول تا آخر۔۔
📍سب سے اہم نماز عشاء جماعت میں شامل ہوں۔ یاد رکھیں تراویح سے ضروری جماعت ہے کہ یہ واجب ہے۔ جس میں ہم سستی کرتے ہوئے مزے سے آتے ہیں۔ پتہ نہیں دین کے معاملہ میں عقل کہاں چلی جاتی۔
📍وہاں تراویح نہ پڑھیں جہاں بہت تیز یا غلط پڑھا جارہا ہو۔۔
📍غلط جہاں پڑھا جاتا ہو یا بہت تیز اسکا مکمل بائیکاٹ کیجیے کیونکہ تیزی میں قرآن درست پڑھنا کیسے ممکن ہے۔۔ وگرنہ سارے گنہگار ہوسکتے ہیں
📍قرآن سنانا بالکل بھی آسان نہیں یقین کیجیے خون خشک ہوتا ہے۔۔ جس نے اچھا قرآن پڑھنا ہو۔ یہ حفاظ ہی بتا سکتے ہیں۔ اس لیے انکی قدر بھی کیجیے.مسلسل حوصلہ افزائی توکر ہی سکتے ہیں۔
📍عبادت کریں تو درست طریقہ سے، پیچھے بیٹھے رہنا، یا رکوع میں شامل ہونا اسکو خاص منافقت کی علامت کہا گیا ہے اس اسکا بھی بائیکاٹ کریں۔۔
📍سمجھدار بچوں کو بھی ساتھ مسجد ضرور لائیں۔ انہیں عبادت کی مشقت برداشت کروائیں۔
📍اپنے بچوں پہ نظر رکھیں انکو ساتھ صف میں کھڑا کریں۔گھر واپسی تک ساتھ رکھیں۔۔
📍سخت مجبوری نہ ہوتو بالکل بھی بیٹھ کر تراویح نہ ادا کریں۔
📍افسوس یہ کہ صرف بزرگ تراویح میں پہلی صف میں ہوتے ہیں۔ اپ بھی پہلی صف کے عادی بنیں۔ چند دن پڑھ کر چھوڑ دینا ایسا نہ کریں۔ عبادت میں تکلیف برداشت کریں بہت آرام پائیں گے۔۔۔ ایسے بھی بہت سے ہوتے ہیں جو مکمل اللہ کے فضل سے ادا کرتے ہیں۔۔
📍ذکر کرتے ہوئے مسجد جائیں اسی طرح تسبیح پڑھتے ہوئے آئیں نہ کہ گپیں لگاتے ہوئے۔۔
📍اللہ نے اپکو اتنا کچھ دیا ہے تو اتنا ہی شکر کرتے ہوئے عبادات، کیجیے تکلیف، مشقت کی پرواہ نہ کریں۔ اللہ ہم پہ اپنے عطاؤں کے دروازے کھول دے۔
📍خواتین گھر پہ مکمل پڑھیں اپنے مخصوص ایام کے علاوہ۔ جو جو درست سورتیں آتی ہیں وہ پڑھیں۔اور مرد حضرات کو مسجد ضرور بھیجیں۔
📍عبادات سیکھ کر درست ادا کریں۔پھر نا امید نہ ہوں۔ اپنے رب کے کرم دیکھتے ہوۓ ، وہ گنہگاروں پہ ذیادہ فضل کرتا ہے۔
ابو صارح✍️
*Please share*

❤️
👍
😢
🙏
🤲
🤍
♥️
😮
🥰
🌼
355