
Government Of KP
February 25, 2025 at 04:22 PM
مشیر صحت احتشام علی طویل بارشی سلسلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس، محکمہ صحت کو کسی بھی آفت سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت، ایمرجنسی بنیادوں پر ہیلتھ اور ریسکیو تعاون بڑھانے کی ہدایت، طبی عملہ اپنے ڈیوٹی سٹیشن پر ہمہ وقت موجود رہے، ائیر ایمبولینس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے : مشیر صحت احتشام علی
مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے کرک میں چھت گرنے کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہائی الرٹ رہنے اور متعلقہ ریسکیو اداروں کے ساتھ فوری اور مؤثر روابط یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مشیر صحت نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (DHO) اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (MS) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسٹیشنز پر موجود رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت طبی امداد فراہم کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ائیر ایمبولینس عوام کے لیے دستیاب ہے اور حکومت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اس کے استعمال سے دریغ نہیں کرے گی۔
مشیر صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو تمام ریجنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے اور کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں صوبے کے ہیلتھ سسٹم کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو تاکید کی کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر نظر رکھیں اور محکمہ صحت کو فوری رپورٹ کریں۔
مشیر صحت نے عندیہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر محکمہ صحت میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا تاکہ تمام ضروری طبی سہولیات اور ریسکیو سروسز بروقت فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (MTIs) کو ہدایت کی کہ وہ ریجنز سے آنے والے ریفرل کیسز کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
❤️
👍
😂
😢
46