
Sindh Police
February 28, 2025 at 04:38 PM
*از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی*
*تاریخ: 28 فروری 2025*
*پریس ریلیز*
*ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے تحت تھانہ ڈیفنس کی 10 پیٹرولنگ موبائلز میں جدید آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔*
تقریب میں ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی ساؤتھ، CPK کے چیف مراد سونی، حنیف گوہر، بریگیڈیئر (ر) رزاق، زبیر چھایا، عامر چوٹانی، عرفان ابوبکر، دانش امان، عاطف سمیت معزز شخصیات اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر CPK کے چیف مراد سونی نے کراچی پولیس چیف کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ANPR ہائی ریزولوشن کیمرے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ فوری طور پر شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور "تلاش ایپ" سے منسلک کیا گیا ہے، جس سے شہر میں نگرانی اور سیکیورٹی کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ CPK نے پورے کراچی میں جدید کیمرے نصب کیے ہیں، جس سے جرائم کی روک تھام میں نمایاں مدد مل رہی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کی ٹیم اور دیگر معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور اس منصوبے کو شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم کی شرح میں 24 فیصد کمی میں کمیونٹی پولیسنگ نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ANPR کیمروں کی تنصیب سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری میں مزید بہتری آئے گی۔
تقریب کے اختتام پر مراد سونی اور ان کی ٹیم نے کراچی پولیس چیف اور دیگر افسران کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔
*ترجمان کراچی پولیس*
❤️
👍
😂
27