
Battagram Police
February 19, 2025 at 03:10 PM
بٹگرام -: ضلعی پولیس سربراہ محمد ایاز نے بین الاضلاعی ٹرانسفارمر اور موٹر سائیکل گینگز کو پکڑنے والی تھانہ سٹی کی پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا ۔
ملزمان ٹرانسفارمرز اور موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث تھے ۔ جنہیں تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا تھا-
ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقعہ پر پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور محنت کی تعریف کی ۔
اور کہا کہ بٹگرام کے شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ اشخاص کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی .
ترجمان بٹگرام پولیس
#battagram

❤️
👍
😂
13