
Ali Amin Khan Gandapur
February 25, 2025 at 01:41 AM
پریس ریلیز
*وزیراعلی آفس خیبر پختون خواہ سردار علی امین خان گنڈاپور*
25/2/2025
*وزیراعلی خبیر پختون خواہ سردار علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد*
(پشاور:25/2/2025)وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین خان گنڈاپور نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے انتخابات 2025-27 میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد، سیکرٹری فنانس شہر بانو، سیکرٹری اطلاعات احتشام الحق، اور دیگر تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئی منتخب قیادت آزادیٔ صحافت، صحافی برادری کے حقوق، اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اور بھرپور کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے صحافی برادری کے اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط کریں گے،وزیراعلی علی امین خان
وزیراعلی کے پی کے نے مزید کہا کہ پاکستان میں آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری استحکام کی ضامن ہے،وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور
مجھے امید ہے کہ PFUJ کی نئی قیادت ملک میں صحافت کے معیار کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی،وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور
انہوں نے اپنے پیغام میں نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں اور کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے مقاصد میں سرخرو کرے،وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور
https://whatsapp.com/channel/0029VaCYUekAu3aL6Xy6Aj1f
❤️
👍
23