
Ali Amin Khan Gandapur
February 27, 2025 at 03:09 PM
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی فلاحی اقدام!
یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کی مالی معاونت کے لیے "روشن مستقبل کارڈ" اور "سہارا کارڈ" پروگراموں کا باقاعدہ اجراء کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پروگراموں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
*روشن مستقبل کارڈ*
- 5 سے 16 سال کے یتیم بچوں کے لیے ابتدائی طور پر 5,000 روپے ماہانہ مختص کیے گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ رقم بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا۔
- ترجیح ان بچوں کو دی جائے گی جن کے دونوں والدین وفات پا چکے ہیں۔ اس پروگرام سے تقریباً 9,000 یتیم بچے مستفید ہوں گے۔
*سہارا کارڈ*
- 45 سال اور اس سے زائد عمر کی بیوہ خواتین کے لیے ماہانہ 5,000 روپے مختص کیے گئے تھے۔
- وزیر اعلیٰ نے یہ رقم بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس پروگرام سے مجموعی طور پر 15,000 بیوہ خواتین فائدہ اٹھائیں گی۔
- مستحقین کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک ان کے کارڈ کے ذریعے رقم فراہم کی جائے گی۔
- آئی ٹی بیسڈ سکورنگ سسٹم کے ذریعے مستحق افراد کی اسکریننگ اور سلیکشن کے بعد کارڈز جاری کیے جائیں گے۔
*وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا تقریب سے خطاب!*
- ہمارے لیڈر کا وژن فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
- ہم بے سہارا افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرکے مستحقین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
- زکوٰۃ فنڈ کو دُگنا کر دیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے۔
- خصوصی طلبہ کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔
- روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ ہماری فلاحی ریاست کے قیام کی کوششوں کا تسلسل ہیں۔
- صاحبِ ثروت افراد رمضان کے مقدس مہینے میں مستحقین کا خاص خیال رکھیں۔
- عوام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی نگرانی کریں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
- ہم سب مل کر ایک خوشحال اور فلاحی معاشرے کے قیام کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
-
#cmkp #roshanmustaqbilcard #saharacard
#ikwelfarestate
❤️
👍
😮
23