Telecom Retailers Association PAK®️
Telecom Retailers Association PAK®️
February 22, 2025 at 04:52 AM
عوام الناس کو پیشگی اطلاع دی جاتی ھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں حکومت پنجاب نے "رمضان نگہبان" پروگرام تشکیل دیا ھے جس کے تحت 35 لاکھ خاندانوں کے66 لاکھ رجسٹرڈ مستحق افراد کو مالی امداد پیکیج دیا جائے گا۔ ✓ یہ امدادی پیکیج بنک ڈرافٹ کے ذریعے دیا جائے گا۔ ✓ بنک ڈرافٹ رجسٹرڈ مستحق افراد کے 🏠 گھروں کی دہلیز پر پہنچانے کی ذمہ داری پاکستان پوسٹ نے اٹھائی ھے۔ ✓حکومت پنجاب اور پاکستان پوسٹ کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ھے۔ ✓ تمام SOPs فائنل کر لئے گئے ہیں ۔ اس پروگرام کا آغاز یکم مارچ 2025 سے ھو گا۔ تمام رجسٹرڈ مستحق افراد سے گزارش ھے کہ آپ لوگوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔ ✓ بس اپنے شناختی کارڈ کی ایک فوٹو کاپی کرا کے اپنے پاس رکھیں ۔ ✓ سروے ٹیموں کو دیا گیااپنا موبائل فون نمبر آن رکھیں ۔ پاکستان پوسٹ کا نمائندے آپ کا ڈرافٹ لے کر آپ کے گھر 🏡 کے دروازے پر دستک دے گا۔ کسی دفتر یا ادارےکے دھکے کھانے کی ضرورت نہیں۔ اپنے گھر میں رہیں ۔ اپنے معمولات بجا لائیں ۔ عبادات و مناجات میں وقت گزاریں ۔کیونکہ سب سے مقدم آپ کا وقار ھے۔ جس کےلیے حکومت پنجاب نے سلوگن دیا ھے۔
👍 ❤️ 🎉 💚 😢 17

Comments