Hamara Balochistan News
Hamara Balochistan News
February 28, 2025 at 09:12 AM
* *پاکستان یونیورسٹی ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ 2025 ،یونیورسٹی آف بلوچستان اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ریجنل راؤ نڈ میں پہلی پوزیشن۔* کوئٹہ (ہمارا بلوچستان نیوز) یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (بی یو ای ٹی خضدار) نے پاکستان یونیورسٹی ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ 2025 کے بلوچستان کے ریجنل راؤ نڈ میں انگریزی اور اردو مباحثے کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔یہ پروگرام یونیورسٹی آف بلوچستان کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا اور اس کی سرپرستی ڈاکٹر ظہور احمد،بازئی وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان نے کی، جو اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔یہ چیمپئن شپ بدھ کے روز یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ میں منعقد کی گئی۔ مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلباء کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ انگریزی اور اردو کے دونوں سیکشنز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 1 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کے حامل طلباء کو بالترتیب 80,000 روپے اور 60,000 روپے انعام میں دیے گئے۔اردو مباحثہ میں بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی، انجینئرنگ کوئٹہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ ایس بی کے ویمن یونیورسٹی، کوئٹہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح انگریزی ڈیبیٹ میں یونیورسٹی آف تربت نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ ایس بی کے ویمن یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن جیتی۔یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے فاتح ٹیموں کو مبارکباد دی۔انہوں نے ایچ ای سی کی ٹیم اور یونیورسٹی کے نمائندوں کو اس تقریب کو کامیاب بنانے پر بھی مبارکباد دی۔ایچ ای سی ریجنل سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر، مسٹر احسن حمید نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ اس ڈیبٹنگ چیمپئن شپ کا مقصد طلباء میں قیادت کی خصوصیات کو فروغ دینا ہے، تاکہ وہ کس طرح تنقیدی انداز میں سوچ سکیں اور دباؤ کو کس طرح اپنے عملی زندگی میں اپنا سکیں۔ انہوں نے بلوچستان کے لیے ایچ ای سی کے اہم منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی اور یونیورسٹی آف بلوچستان کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا جس کی بدولت یہ پروگرام کامیاب ہوا۔،ربابہ حمید درانی ممبر بلوچستان پبلک سروس کمیشن، مسٹر سرور جاوید، ریٹائرڈ سیکرٹری گوونمنٹ آف بلوچستان اور معروف مصنف، رحمان احمد بیگ نے انگریزی ڈیبیٹ کے ججز کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں، جبکہ اردو مباحثہ کے ججز میں ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، تمغہ امتیاز، ڈاکٹر نہید، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اردو ڈیپارٹمنٹ، گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ، اور مسٹر احمد وقاص کاشی وفاقی محتسب کے افسر بلوچستان ڈیبٹنگ سوسائٹی کے چیئرمین شامل تھے۔

Comments