
Hamara Balochistan News
March 1, 2025 at 11:24 AM
*توتک میں ایلم اتحاد کا امن جرگہ ۔ توتک میں قیام امن کے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے ۔*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔،،،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*خضدار,سرداری شہرتوتک خلق سردارقلندرانی میں ایلم اتحاد کاایک امن جرگہ وجلسےانعقاد ہواامن جرگے میں بطورمہمان خاص خان آف قلات پرنس محمداحمد احمدزئی، سردار سرفرازسمالانی ودیگرمعتبرین نے خصوصی شرکت کی۔جرگے سے چیف آف قلندرانی سردارعلی محمد قلندرانی ودیگر مقررین کا خطاب جلسہ میں سردار سرفرازسمالانی، سردارزادہ شیرعلی گرگناڑی گرگناڑی، میرناصرقمبرانی، ڈاکٹرعمران میروانی عزت اللہ رودینی میرمحمد اسماعیل سمالانی، میرجلیل سمالانی،ٹکری نورنگ میروانی،ملک شیرعلی میروانی، میر صاحب دادمیروانی، میر بجارمیروانی،ودیگر قبائل کےہزاروں میرومعتبرین نے خضدار،نال کودہ کوڑا سوراب،مستونگ،پنجگور،بیسمہ ودیگرعلاقوں سے شرکت کی۔ جرگہ جلسہ سے چیف آف قلندرانی سردارعلی محمدخان قلندرانی،سردارزادہ سخی جان سمالانی، میر علی اکبرگرگناڑی،بشیراحمد سمالانی ایڈوکیٹ، میر یوسف علی خان قلندرانی،میر عبدالطیف قلندرانی،ڈاکٹر عمران میروانی،ناصراحمد قمبرانی،عزت اللہ رودینی ودیگر ایلم اتحاد کے معتبرین معززین نےخطاب کیا۔ جلسے سے مقررین نے کہا توتک کےعوام ایک پرامن شہری ہے یہاں کے امن ومان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ توتک کے حالات کو جان وبوجھ ایک مرتبہ پھرخراب کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے اس سازش کے خلاف آج کاامن جرگہ عوام کو بیدار کرنے کیلئے ایلم اتحاد کی پلیٹ فارم سے توتک کے پرامن لوگ میدان میں نکلی ہے۔ مقررین نے کہا توتک میں پرائیوٹ ملیشاء کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اوریہاں کے پرامن معاشرے میں خواتین کو اتارکرانکی تلاشی لینا یہاں کے برسوں پرانی روایات کو رونداجارہا ہے توتک کے عوام محب وطن شہری ہے ہمارے لوگ امن کےداعی اورعلاقہ میں امن چاہتے ہیں مقررین نے کہا توتک میں سردار علی محمد خان قلندرانی پرامن سردار ہے انکا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے وہ یہاں کے غریب بزگرمزدور مسکین لاچاروں کامسیحابن کرہردور میں خدمت کرکے چلے آرہے ہیں مقررین نے کہا اب سردارقلندرانی اکیلا نہیں ہے پورے بلوچستان کے لوگ سردار قلندرانی کے ساتھ کھڑے ہیں انکے خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے مقررین نے کہا آج مختصر کال پر ہزاروں لوگ کی شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ یہاں کے لوگ امن چاہتے ہیں علاقہ کو جان وبوجھ کر بدامنی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی مقررین نے کہا سردار علی محمد قلندرانی توتک عوام کے ننگ ناموس اور علاقہ کا وارث ہے انکے خلاف منفی پروپیگنڈہ درست عمل نہیں ہے مقررین نے کہا ہمارے مطالبات کو اگرنہ مانا گیا اور علاقہ سے فوری طور مسلح افراد کو نہ روکاگیا تو جلد بلوچستان بھرکے سڑکیں غیر معینہ کیلئے بند کی جائے گی اوراپنے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے مقررین نے کہا سردار قلندرانی کاکسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے وہ پرامن سردارہے اب ہم دوبارہ توتک کے عوام کی چین وسکون کو خراب کرنے کی کسی اجازت نہیں دیں گے۔ جرگہ میں میر حسن خان قلندرانی میر مشتاق احمد قلندرانی سردارذادہ میر ضیاء جان قلندرانی، سردار ذادہ میر نویدجان قلندرانی ودیگر معتبرین بڑی تعداد میں موجود تھے۔*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18
