
🌍All World Teachers Students Updates🌹
March 1, 2025 at 11:35 AM
دین پڑھنے والے طلبہ، دین کی سمجھ بوجھ نہ رکھنے والوں کے متعلق یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ یہ لوگ ہماری قدر نہیں کرتے۔ قدر تو وہ کرے گا نا جسے سدھ بدھ ہوگی۔ جسے آشنائی ہوگی۔ جنہیں دینی علوم کی اہمیت کا احساس ہوگا۔ ان میں احساس نہیں، احساس پیدا کریں، اور ہر ایک کے حق میں دعا کریں، اللہ اسے جہالت کی تاریکیوں سے علم کی نورانیت بخشے۔ دانش مند جانتے ہیں کہ کئی چیزیں ناقدری کی بنا پر بے وقعت ہو کر آخرِ کار ضائع ہو جاتی ہیں۔ ختم ہوجاتی ہیں۔ مگر دینی علوم ایسے علوم ہیں کہ اِن کی قدر و قیمت پر حرف نہیں آتا۔ کیوں؟ اِس لیے کہ دین محتاج نہیں۔ ہمیں دین کی احتیاج ہے۔
✍️ابوالبیان القادری
❤️
👍
😢
💯
39