
Doctor's Zone
February 28, 2025 at 02:17 AM
کیا تم دیکھتے نہیں پرندوں کو کھلے آسمان میں اُڑتے ہوۓ ؟
کیا تم دیکھتے نہیں انھیں اُڑان کے لۓ پروں کو کھولتے ہوۓ ؟
کیسے یکدم آسمان کی جانب اللہ کھینچ لیتا ہے انھیں ۔۔
کیسے وہ اپنے بےحد قریب تر کرلیتا ہے انھیں ۔۔
پھر وہ جھومتے ہیں رنگ برنگے بادلوں میں ۔۔
پھر وہ رقص کرتے ہیں اسکے کُن کی ٹھنڈی ہواٶں میں ۔۔
تو جو انھیں اُڑان کا سلیقہ سیکھا سکتا ہے بن کچھ بتاۓ ۔۔
وہ کیسے تمھیں زمین پہ پھر بےبسی سے گرا رہنے دے سکتا ہے ؟
وہ پرواز دے گا تمھیں بھی ایسی کہ فلک چھولو گے تم ۔۔
وہ آزاری دے گا تمھیں بھی ایسی کہ تم اس جگ سے رہا ہو جاٶ گے ۔۔
وہ بلند کر دے گا تمھیں ایسے کہ پھر کبھی نہ زوال پاٶ گے ۔۔🌼🌻🌹

❤️
♥️
🤲
🌹
👍
💓
💗
🥰
🥹
🥺
38