
It's Our Basti Malook
February 26, 2025 at 03:22 PM
#موسم_کی_صورتحال.
مغربی بارشوں کا طاقتور سلسلہ آج رات سے بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہوگا آج دیر رات اور کل صبح تک بارشوں کا یہ سلسلہ پنجاب شمالی سندھ اور خیبر پختون خواہ کے علاقوں تک پھیل جائے گا اس سلسلے کے زیر اثر آج رات سے ہفتہ کے دوران مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کے امکانات ہیں اس دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
آج دیر رات سے ہفتہ جمعہ کی شام رات کے دوران اسلام آباد ، #راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، میانوالی ، سرگودھا ، جھنگ ، فیصل آباد ، چنیوٹ ، بھکر ، نارووال ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، #لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، حافظ آباد ، جہلم ، پاکپتن ، بہاولنگر ، وہاڑی ، ملتان ، خانیوال ، میاں چنوں ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، تونسہ شریف ، کوٹ ادو ، لیہ ، راجن پور ، بہاولپور ، علی پور ، جام پور ، جلالپور پیر والا ، خان پور ، رحیم یار خان ، صادق آباد ، سخی سرور ، اور فورٹ منرو کے علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہونے کے امکانات ہیں۔
آج رات سے جمعہ کے دوران بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقوں جس میں #کویٹہ ، چمن ، قلات ، زیارت ، قلعہ سیف اللہ ، بارکھان ، کوہلو ، رکنی ، ڈیرہ بگٹی ، ڈیرہ مراد جمالی ، خضدار ، ژوب ، لورالائی ، راراشم ، میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں شمالی #سندھ کے علاقوں جس میں جیکب آباد ، سکھر ، روہڑی ، لاڑکانہ ، گھوٹکی ، کندھ کوٹ ، کشمور ، اور خیر پور کے علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اس دوران خیبر پختون خواہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے پہاڑوں پر شدید برفباری کے امکانات ہیں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک۔
❤️
2